مہاراشٹرا

مالیگاؤں دھماکہ کیس، ایک اور گواہ مُکر گیا

واضح رہے کہ ممبئی سے تقریباً 200 کلومیٹر دور شمالی مہاراشٹر کے مالیگاؤں میں ایک مسجد کے قریب موٹرسائیکل میں بندھے دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے 6 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

ممبئی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر سے متعلق 2008 کے مالیگاؤں دھماکہ کیس میں استغاثہ کا ایک اور گواہ اپنی بات کہہ کر مُکر گیا ہے۔

خصوصی این آئی اے عدالت میں گواہ دیانند پانڈے نے کہا کہ اس کی عمر 75 سال ہے، اس لئے اس کے لئے یہ یاد رکھنا مشکل ہے کہ اس نے اپنے بیان میں کیا کہا تھا۔ دیانند نے کہا کہ اسے یاد نہیں ہے کہ اس نے مہاراشٹر اے ٹی ایس کے سامنے اپنے بیان میں کیا کہا تھا۔

واضح رہے کہ ممبئی سے تقریباً 200 کلومیٹر دور شمالی مہاراشٹر کے مالیگاؤں میں ایک مسجد کے قریب موٹرسائیکل میں بندھے دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے 6 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

اس کیس کے تمام سات ملزمان فی الحال ضمانت پر باہر ہیں۔