شمالی بھارت

ممتابنرجی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں شرکت کے لئے نئی دہلی روانہ

چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے جمعہ کے دن توثیق کی کہ وہ 27جولائی کو دہلی میں نیتی آیوگ کی میٹنگ میں شرکت کریں گی۔

کولکتہ: چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے جمعہ کے دن توثیق کی کہ وہ 27جولائی کو دہلی میں نیتی آیوگ کی میٹنگ میں شرکت کریں گی۔

متعلقہ خبریں
ترنمول کانگریس نے 28 واں یوم تاسیس منایا
مسلمانوں کے نام چیف منسٹر ممتا بنرجی کا پیام
گورنر مغربی بنگال سیاسی بیانات سے گریز کریں: اسپیکر
وزیراعظم نے میرے مکتوب کا کوئی جواب نہیں دیا: ممتا بنرجی
نئے فوجداری قوانین کا جائزہ لینے کمیٹی کی تشکیل۔ حکومت مغربی بنگال کا اقدام

اِس طرح یہ غیریقینی ختم ہوگئی کہ انڈیا بلاک کے بیشتر چیف منسٹر کی طرح وہ بھی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گی۔

دہلی روانگی سے قبل کولکتہ ایرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ وہ میٹنگ میں شرکت کریں گی اور بھید بھاؤ والے بجٹ اور مغربی بنگال و اپوزیشن زیراقتدار دیگر ریاستوں کو باٹنے کی سازش کے خلاف اپنا احتجاج درج کرائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ مجھ سے کہا گیا تھا کہ میں میٹنگ سے 7دن قبل تحریری تقریر بھیج دوں جو میں نے بھیج دی تھی۔ اِس کے بعد بجٹ پیش ہوا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے تقریر کرنے کا موقع دیا گیا اور اپوزیشن زیراقتدار ریاستوں سے بھید بھاؤ اور سیاسی تعصب کے خلاف احتجاج درج کرانے دیا گیاتو ٹھیک ہے، ورنہ میں میٹنگ سے واک آؤٹ کردوں گی۔