دہلی

پارلیمنٹ کے باہر مرد اور عورت گرفتار

ایک مرد اور عورت کو چہارشنبہ کے دن اس وقت حراست میں لے لیا گیا جب وہ پارلیمنٹ کی عمارت کے باہر ایسے کیانس کے ساتھ احتجاج کررہے تھے جن سے زرد اور سرخ دھواں نکل رہا تھا۔

نئی دہلی: ایک مرد اور عورت کو چہارشنبہ کے دن اس وقت حراست میں لے لیا گیا جب وہ پارلیمنٹ کی عمارت کے باہر ایسے کیانس کے ساتھ احتجاج کررہے تھے جن سے زرد اور سرخ دھواں نکل رہا تھا۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔

یہ واقعہ پبلک گیلری سے لوک سبھا چیمبر میں 2 افراد کے چھلانگ لگانے کے چند منٹ بعد پیش آیا۔ دہلی پولیس اسپیشل سل دونوں واقعات کی تحقیقات کرے گا۔

عہدیداروں کے بموجب پارلیمنٹ کے باہر حراست میں لئے گئے افراد کی شناخت ہریانہ کے حصار کی 42 سالہ نیلم اور مہاراشٹرا کے لاتور کے 25 سالہ انمول شنڈے کی حیثیت سے ہوئی۔

ان دونوں نے گیس کیان کھولنے کے بعد جن سے دھواں نکل رہا تھا ”تاناشاہی نہیں چلے گی‘ بھارت ماتا کی جئے اور جئے بھیم‘ جئے بھارت“ جیسے نعرے لگائے۔

سال 2001 میں آج ہی کے دن پاکستانی لشکر طیبہ اور جیش محمد کے دہشت گردوں نے پارلیمنٹ کامپلکس پر حملہ کردیا تھا جس میں 9 افرادہلاک ہوئے تھے۔

a3w
a3w