شمالی بھارت

وزیر اعظم مودی کے ہاتھوں راجستھان کی پہلی وندے بھارت اکسپریس کا افتتاح

مودی نے مزید کہا کہ وہ خوش نصیب ہیں کہ 2 ماہ میں انھوں نے 6 وندے بھارت ٹرینوں کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ خودغرض اور نچلی سطح کی سیاست ماضی میں ریلوے کی تجدید پر چھائی رہی۔

جئے پور: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ راجستھان کی پہلی اور ملک کی 15ویں وندے بھارت ٹرین کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ افتتاحی تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ وندے بھارت اکسپریس ”ہندوستان پہلے ہمیشہ پہلے“ جذبہ کو فروغ دیتی ہے۔

متعلقہ خبریں
”بھارت میراپریوار۔ میری زندگی کھلی کتاب“:مودی
وزیر اعظم کے ہاتھوں اے پی میں این اے سی آئی این کے کیمپس کا افتتاح
پارلیمنٹ سیکیوریٹی میں نقائص، راجستھان کے ناگور سے موبائل فونس کے ٹکڑے برآمد
اڈانی مسئلہ پر کانگریس سے وضاحت کامطالبہ، سرمایہ کاری کے دعوؤں پر شک و شبہات
سفارتی تنازعہ، دفتر خارجہ میں مالدیپ کے سفیر کی طلبی

انھوں نے کہا کہ ٹرین کا نام ترقی، عصری ٹیکنالوجی، خودانحصاری اور استحکام کے لیے اسم بہ مسمیٰ ہے۔ وندے بھارت اکسپریس راجستھان میں سیاحتی صنعت کو بڑے پیمانے پر منفعت بخش ہوگی۔

 مودی نے مزید کہا کہ وہ خوش نصیب ہیں کہ 2 ماہ میں انھوں نے 6 وندے بھارت ٹرینوں کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ خودغرض اور نچلی سطح کی سیاست ماضی میں ریلوے کی تجدید پر چھائی رہی۔ وسیع پیمانے پر کرپشن نہ تو ریلوے کی ترقی ہونے دی اور نہ ملازمین کی انتخابی طریقہ کار کو شفاف رہنے دیا۔

نئی وندے بھارت ٹرین کی معمول کی خدمات کا آغاز 13 اپریل سے اجمیر اور دہلی کنٹونمنٹ کے درمیان ہوگا اور ٹرین جئے پور، الوار اور گروگرام پر توقف کرے گی۔ دہلی کنٹونمنٹ تا اجمیر فاصلہ 5 گھنٹہ 15 منٹ میں طے ہوگا۔