حیدرآباد

دبئی کے پب میں ڈانسر کے طورپر کام کرنے والی خاتون کو بلیک میل کرنے والے شخص پر مقدمہ درج

اس بلیک میلنگ سے پریشان ہو کر خاتون ایک بار پھر دبئی گئی اور نوشاد سے ملاقات کرکے جھگڑا کرنے کے بعد اس سے اپنی تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کروالے۔

حیدرآباد: دبئی میں ماضی میں ڈانسر کے طور پر کام کرنے والی خاتون کو بدنام کرنے اور اس کی نجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکی دینے والے شخص کے خلاف جوبلی ہلز پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ خبریں
لفٹ میں ڈاکٹر کی موقع پر موت قطب اللہ پور میں المناک حادثہ
ہر خاندان سے ایک بچے کو حافظ قرآن اور عالم دین بنانے کی شدید ضرورت:حافظ پیر شبیر احمد
توکل انبیاء کرام علیہم السلام کا امتیازی وصف ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادر
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ: ایک عبقری شخصیت
اشرف المدارس ہائی اسکول یاقوت پورہ میں شاندار سائنس نمائش کا انعقاد

تفصیلات کے مطابق، جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن کی حدود میں رہنے والی 38 سالہ شادی شدہ خاتون چھ سال قبل دبئی گئی تھی، جہاں اس نے دو سال تک ایک پب میں ڈانسر کے طور پر کام کیا۔

 اسی دوران، اس کی ملاقات نوشاد ابوبکر نامی شخص سے ہوئی، جو کچھ عرصہ تک اس کا دوست رہا۔ اس دوران، نوشاد نے زبردستی خاتون کے ساتھ تصاویر لی اور انہیں اپنے پاس محفوظ کر لیا۔

بعد میں، جب خاتون حیدرآباد واپس آئی، تو نوشاد نے فون پر اسے ہراساں کرنا شروع کر دیا اور دھمکی دی کہ اگر اس نے اس کی بات نہ مانی تو وہ یہ تصاویر اس کے شوہر کو بھیج دے گا۔ اس بلیک میلنگ سے پریشان ہو کر خاتون ایک بار پھر دبئی گئی اور نوشاد سے ملاقات کرکے جھگڑا کرنے کے بعد اس سے اپنی تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کروالے۔

تاہم، حال ہی میں جب نوشاد حیدرآباد آیا، تو اس نے دوبارہ خاتون کو فون کرکے اس پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا کہ وہ اپنے شوہر اور بچوں کو چھوڑ کر اس کے ساتھ چلی آئے اور اس سے شادی کر لے۔ جب خاتون نے انکار کیا، تو نوشاد نے دھمکی دی کہ وہ ان کی نجی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کر دے گا۔

خاتون نے اس بلیک میلنگ سے تنگ آکر جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروا دی، جس پر پولیس نے ملزم ناؤشاد ابوبکر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔