تلنگانہ

دبئی میں تلنگانہ کے ایک شخص کی خودکشی

اس کی شناخت ضلع جگتیال، کورٹلہ رورل منڈل، آئلاپور گاؤں کے رہنے والے 50سالہ کے بھومیا کے طورپر کی گئی ہے۔

حیدرآباد: معاشی مسائل اور تنخواہ مناسب طور پر نہ ملنے پر تلنگانہ کے ایک شخص نے دبئی میں خودکشی کرلی۔

اس کی شناخت ضلع جگتیال، کورٹلہ رورل منڈل، آئلاپور گاؤں کے رہنے والے 50سالہ کے بھومیا کے طورپر کی گئی ہے۔

اس کے خاندانی ذرائع نے بتایاکہ تین دن پہلے اس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ شخص روزگار کے لئے گذشتہ 12سال سے دبئی میں مقیم تھا۔ اسی دوران دو سال پہلے وہ اپنے آبائی گاوں واپس ہوگیا اور پھر دبئی روزگار کیلئے گیا۔

اس کی کمپنی کی جانب سے مناسب طورپر اس کو تنخواہ نہ دینے اور معاشی مسائل پر اس نے تین دن پہلے اپنے کمرہ میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔

اس کے ارکان خاندان نے اس کی لاش کی جلد وطن واپسی کیلئے اقدامات کی خواہش کی ہے۔

a3w
a3w