تلنگانہحیدرآباد

خود کو ریونیو ملازم ظاہر کرنے والا شخص تلنگانہ سکریٹریٹ میں پکڑا گیا

خود کو ریونیو ملازم ظاہر کرنے والا شخص تلنگانہ سکریٹریٹ میں پکڑا گیا۔یہ شخص سکریٹریٹ میں مشتبہ طور پر گھوم رہا تھا۔

حیدرآباد: خود کو ریونیو ملازم ظاہر کرنے والا شخص تلنگانہ سکریٹریٹ میں پکڑا گیا۔یہ شخص سکریٹریٹ میں مشتبہ طور پر گھوم رہا تھا۔

متعلقہ خبریں
مدرسہ صفۃ المسلمین ناچارم ولیج کا 14واں عظیم الشان اجلاسِ عام منعقد، فضائلِ قرآن پر خطابات، حفاظ کی دستاربندی
محکمہ ریونیو کا آوٹ سورسنگ ملازم رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار
بیشتر ملازمین کے 11:40بجے دن تک آفس نہ پہو نچنے پر وزیر سرینواس ریڈی برہم
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر

اسپیشل پولیس فورس انٹلی جنس اے ایس آئی یوسف اور ہیڈ کانسٹیبل انجینلو نے مکمل شواہد اکٹھے کئے اور چالاکی سے اسے پکڑ لیا۔ کھمم کا رہنے والا بھاسکر راؤ، محکمہ ریونیو میں جونیئر اسسٹنٹ کے فرضی شناختی کارڈ کے ساتھ گھوم رہا تھا۔

معلوم ہوا ہے کہ محکمہ اقلیتی بہبود کے سکشن آفیسر وی پرشانت کے ڈرائیور روی نے بھاسکر راؤ کی فرضی شناختی کارڈ حاصل کرنے میں مدد کی تھی۔ایس پی ایف انٹلی جنس نے ڈرائیور روی کو حراست میں لے لیا ہے۔

سیف آباد پولیس ڈرائیور روی اور بھاسکر راؤ سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ پولیس نے ان سے پوچھا کہ انہوں نے فرضی شناختی کارڈ دکھا کر کسی کو مالی طور پر دھوکہ دیا ہے۔ کیا اس کام میں کوئی اور ملوث ہے؟ کس نے ان کی مدد کی؟