دہلی

منیش سیسوڈیہ 5 دن کی سی بی آئی تحویل میں

عام آدمی پارٹی کو آج اس وقت بڑا دھکا پہنچا جب دہلی کی ایک عدالت نے ڈپٹی چیف منسٹر منیش سسوڈیہ کو 5 دن کی سی بی آئی تحویل میں بھیج دیا۔

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کو آج اس وقت بڑا دھکا پہنچا جب دہلی کی ایک عدالت نے ڈپٹی چیف منسٹر منیش سسوڈیہ کو 5 دن کی سی بی آئی تحویل میں بھیج دیا۔ سنٹرل بیورو آف انوسٹیگیشن نے سسوڈیہ کو آبکاری پالیسی کیس کے سلسلہ میں کل گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
اکسائز پالیسی کیس، وزیر کیلاش گہلوت کی پوچھ تاچھ کے لئے طلبی (ویڈیو)
کجریوال کی عدالتی تحویل میں توسیع
مودی کو کجریوال کو جیل میں ڈالنے پر معافی مانگنی چاہئے:عام آدمی پارٹی
شراب پالیسی کیس: کجریوال، سسوڈیا اور کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع
سپریم کورٹ جج نے سسوڈیا کی درخواست کی سماعت سے علیحدگی اختیار کرلی

خصوصی جج ایم کے ناگپال نے عام آدمی پارٹی قائد کو 4 مارچ تک سی بی آئی تحویل میں بھیج دیا۔ ایجنسی نے 8 گھنٹوں کی پوچھ تاچھ کے بعد سسوڈیہ کو اتوار کے دن گرفتار کیا تھا۔

سی بی آئی کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے اسپیشل پبلک پراسکیوٹر پنکج گپتا نے دلیل دی کہ تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ سسوڈیہ نے سکریٹری کو زبانی ہدایت دی تھی کہ نیا کابینی نوٹ تیار کیا جائے تاکہ پالیسی میں تبدیلی لائی جائے۔

سسوڈیہ‘ آبکاری پالیسی کے لئے کابینہ کی طرف سے تشکیل دیئے گئے وزرا گروپ کے سربراہ تھے۔پرافٹ مارجن 5 فیصد سے بڑھاکر 12 فیصد کردیا گیا تھا۔ سسوڈیہ یہ وضاحت نہ کرسکے کہ تبدیلی کیوں کی گئی تھی۔ ایجنسی‘ سسوڈیہ کا فون مانگ رہی ہے جو وہ جنوری 2020 سے استعمال کررہے ہیں۔

سینئر وکیل ڈی کرشنن نے سسوڈیہ کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے کہا کہ ایجنسی جو بنیاد بنارہی ہے وہ قانون میں سرے سے ٹکتی ہی نہیں۔ پرافٹ مارجن کے تعلق سے جو بات کہی جارہی ہے اسے منظوری ایل جی نے دی تھی۔ کیس کے شکایت کنندہ لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) ہی ہیں اور مئی 2021 میں منظوری انہوں نے ہی دی تھی۔

سی بی آئی کے اس الزام پر کہ سسوڈیہ نے اپنے 4 فون میں 3 کو تباہ کردیا‘ کرشنن نے کہا کہ ان کے موکل کو کیا کرنا چاہئے تھا۔ کیا اسے اس توقع میں 3 فون رکھنا چاہئے تھا کہ ایجنسی آئے گی اور اسے گرفتار کرلے گی۔

سسوڈیہ کے ایک اور وکیل موہت ماتھر نے کہا کہ آج ایک تحقیقاتی عہدیدار(آئی او) اس میں پڑنا چاہتا ہے کہ منتخبہ حکومت کیا کرنا چاہتی ہے اور دستوری اتھاریٹی (ایل جی) نے اسے منظوری دی تھی۔ ڈپٹی چیف منسٹر کے ایک اور وکیل سدھارتھ اگروال نے کہا کہ میں دہلی کا وزیر فینانس ہوں‘ مجھے بجٹ پیش کرنا ہے۔

جج صاحب گرفتاری کا وقت دیکھئے گا۔ میرا کہنا ہے کہ یہ کیس نہ صرف ایک فرد بلکہ ادارہ پر تک حملہ ہے۔ اس کیس میں ریمانڈ سے بے حد خراب پیام جائے گا۔