مہاراشٹرا

منوج جرنگے کی بھوک ہڑتال ختم ،حکومت مہاراشٹرا نے کوٹہ کارکن کے مطالبات مان لئے

جرنگے نے ممبئی کے سٹیلائٹ سٹی واشی(نوی ممبئی) میں جمعہ کے دن اپنے ہزاروں حامیوں کی موجودگی میں مرن برت شروع کیا تھا۔ انہوں نے گزشتہ ہفتہ کو اپنے آبائی موضع انترولی سارتی(ضلع جالنہ) سے احتجاجی مارچ شروع کیا تھا۔

ممبئی: جہدکار منوج جرنگے نے حکومت کی طرف سے مطالبات قبول کرلئے جانے کے بعد ہفتہ کے دن اپنی غیرمعینہ مدتی بھوک ہڑتال ختم کردی۔ چیف منسٹر مہاراشٹرا ایکناتھ شنڈے نے اعلان کیا کہ مرہٹوں کو ریزرویشن ملنے تک او بی سی کے تمام فوائد دیئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں
میڈیکل کالجوں میں تلنگانہ طلبہ کے صدفیصد داخلوں کو یقینی بنایا جائے: ہریش راؤ
مرکز اور حکومت مہاراشٹرا، مراٹھا کوٹہ مسئلہ حل کریں: شردپوار
اروند پنگڑیا، 16ویں فینانس کمیشن کے سربراہ مقرر
ویڈیو: تلنگانہ میں بی آر ایس ایم ایل اے سمیت کئی پارٹی لیڈران گرفتار
مراٹھا کوٹہ کارکن منوج جارنگے دواخانہ میں شریک

 جرنگے نے ممبئی کے سٹیلائٹ سٹی واشی(نوی ممبئی) میں جمعہ کے دن اپنے ہزاروں حامیوں کی موجودگی میں مرن برت شروع کیا تھا۔ انہوں نے گزشتہ ہفتہ کو اپنے آبائی موضع انترولی سارتی(ضلع جالنہ) سے احتجاجی مارچ شروع کیا تھا۔ 40 سالہ جہدکار 26 جنوری کو جنوبی ممبئی کے آزاد میدان میں بھوک ہڑتال کا منصوبہ رکھتے تھے۔

 جمعہ کی صبح احتجاجی واشی پہنچ گئے جہاں انہوں نے رات میں قیام کیا کیونکہ ممبئی پولیس نے جرنگے کو نوٹس دی تھی کہ شہر میں ایسا کوئی میدان نہیں ہے جہاں احتجاجیوں کی اتنی بڑی تعداد سما سکے۔ جمعہ کو اپنے خطاب میں منوج جرنگے نے خبردار کیا کہ رات تک مطالبات نہ مانے گئے تو وہ اور ان کے حامی ہفتہ کو ممبئی میں داخل ہوں گے اور آزاد میدان میں احتجاج کریں گے۔

 حکومت نے جرنگے کو ممبئی میں داخل نہ ہونے کی ترغیب دینے کی کوشش کی۔ اس نے بات چیت کے لئے وفود بھیجے۔ رات میں حکومت نے مسودہ آرڈیننس جاری کردیا۔ چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے نے عہدیداروں کے ساتھ میٹنگس کیں اور رات میں مسودہ آرڈیننس کے ساتھ ایک وفد جرنگے سے ملاقات کے لئے بھیجا۔

 ہفتہ کی صبح انہوں نے اعلامیہ بھی جاری کردیا کہ مراٹھا برادری کے تمام خونی رشتہ داروں کو جن کا کنبی کاسٹ ریکارڈ پایا گیا‘ کنبی مان لیا جائے گا۔ زراعت پیشہ کنبی‘ دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) زمرہ میں آتے ہیں۔ مراٹھا کوٹہ کارکن جرنگے کا مطالبہ رہا ہے کہ تمام مراٹھوں کو کنبی سرٹیفکیٹ ملے۔

آج صبح جرنگے نے کہا کہ وہ اپنا احتجاج واپس لیہ رہے ہیں کیونکہ حکومت نے ان کے سارے مطالبات مان لئے ہیں۔ چیف منسٹر شنڈے صبح 10:45  بجے کے آس پاس مقام احتجاج پہنچے۔ جرنگے نے چیف منسٹر کے ہاتھوں سے جوس کا گلاس پیا اور اپنی غیرمعینہ مدت بھوک ہڑتال ختم کردی۔

 چیف منسٹر نے اس موقع پر کہا کہ مراٹھوں کو ریزرویشن ملنے تک او بی سی کے تمام فوائد ملیں گے۔ کنبی ریکارڈ ڈھونڈنے کے لئے بنی جسٹس سندیپ شنڈے کمیٹی کو توسیع دی جائے گی۔ جرنگے نے خبردار کیا کہ مراٹھوں کو طیش نہ دلایا جائے۔

 انہوں نے کہا کہ ہم مراٹھوں اور دیگر پسماندہ طبقات کے مابین ٹکراؤ نہیں چاہتے۔ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ یقینی بنائے کہ اعلامیہ میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔ ایسا نہ ہوا تو میں بھوک ہڑتال شروع کرنے آزاد میدان ممبئی آجاؤں گا۔

a3w
a3w