حیدرآباد

مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کو باوقار قومی آبی ایوارڈ

پانی کے تحفظ کے لیے کیمپس کا استعمال کرنے والے بہترین ادارے کے زمرے میں یونیورسٹی کو چوتھے قومی آبی ایوارڈس میں دوسرا مقام حاصل ہوا ہے۔

حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کو باوقار قومی آبی ایوارڈ حاصل ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں
اقلیتی اسکالرشپس میں بے ضابطگیوں کو حل کرنے کا مطالبہ۔ مانو کے طلبہ کا احتجاج
گنگا جمنی تہذیب کے فروغ میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کا اہم رول، اردو یونیورسٹی میں سمینار
اردو یونیورسٹی میں غیرمعیاری غذا کی فراہمی پر طلبہ کا احتجاج (ویڈیو)
آزادی، وطن کے متوالوں کے لئے ایک عظیم کارنامہ، مانو میں یومِ آزادی تقریب، پروفیسر عین الحسن کا خطاب
جنید خان کو ’’جموں و کشمیر میں شہری حکمرانی‘‘ کے موضوع پر پی ایچ ڈی

جناب گجیندر سنگھ شیخاوت، کابینی وزیر جل شکتی اور جناب بسویشور ٹوڈو، مرکزی مملکتی وزیر جل شکتی، حکومت ہند نے پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر کو یہ باوقار ایوارڈ وگیان بھون، نئی دہلی میں17 جون 2023 کو منعقدہ تقریب میں پیش کیا۔

ایوارڈ تقریب کا افتتاح جناب جگدیپ دھنکر، عزت مآب نائب صدر جمہوریہ ہند نے کیا۔

پانی کے تحفظ کے لیے کیمپس کا استعمال کرنے والے بہترین ادارے کے زمرے میں یونیورسٹی کو چوتھے قومی آبی ایوارڈس میں دوسرا مقام حاصل ہوا ہے۔ پروفیسر شکیل احمد، صدر نشین، جل شکتی کمیٹی؛ پروفیسر محمد فریاد کنوینر کمیٹی بھی ایوارڈ کے حصول کے موقع پر وائس چانسلر کے ہمراہ تھے۔

مانو نے چوتھے قومی ایوارڈ برائے آبی انتظام کے بہترین ادارے کے زمرہ میں حصہ لیا تھا۔ اس سلسلے میں وزارت جل شکتی کی ٹیم نے 13 فروری 2023 کو یونیورسٹی کا دورہ کرتے ہوئے زمینی جانچ کی تھی۔ مانو کی جل شکتی ابھیان کمیٹی نے ایوارڈ کے حصول پر مانو کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا اور مبارکباد دی۔

حکومت کے نعرے ”جل سمردھ بھارت“ (آبی طور پر خوش حال ہندوستان) کو عملی شکل دینے کے لیے جاریہ ملک گیر سرگرمی کے طور پر قومی آبی ایوارڈس دیئے جارہے ہیں تاکہ اس ضمن میں کام کرنے والے افراد اور اداروں کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔

جل شکتی وزارت نے قومی سطح پر پانی کے انتظام اور پانی کے تحفظ کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے ایک جامع مہم شروع کی ہے۔ ملک میں آبی وسائل کے نظم و نسق کے لیے ایک اجمالی نقطہ نظر اپنانے کی غرض سے، 2018 میں ایک مربوط نیشنل واٹر ایوارڈ کا آغاز کیا گیا۔

سال 2022 میں، وزارت داخلہ کے راشٹریہ پرسکار پورٹل پر 30 جولائی 2022 کو چوتھے قومی آبی ایوارڈز کا اعلان کیا گیا۔ جملہ 868 درخواستیں موصول ہوئیں۔

سنٹرل واٹر کمیشن اور سنٹرل گراؤنڈ واٹر بورڈ کے ذریعہ شارٹ لسٹ کی گئی درخواستوں کی زمینی جانچ کی گئی جس کے بعد تمام 11 زمروں کے 41 فاتحین بشمول مشترکہ فاتحین کو ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا۔