حیدرآباد
سٹی پولیس کے کئی عہدیدار جاریہ ماہ کی تنخواہوں سے محروم
سٹی پولیس کے کئی عہدیداروں کو جاریہ ماہ کی تنخواہ مل نہ سکی۔ متعلقہ بینک نے تنخواہ کے چیک کو مسترد کردیا۔
حیدرآباد (منصف نیوز بیورو) سٹی پولیس کے کئی عہدیداروں کو جاریہ ماہ کی تنخواہ مل نہ سکی۔ متعلقہ بینک نے تنخواہ کے چیک کو مسترد کردیا۔
ذرائع کے بموجب سرکاری ملازمین‘ ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو تنخواہوں کا انتظار کرتے ہیں۔ جاریہ ماہ کی پہلی اور دوسری تاریخ گزر گئی لیکن اس کے باوجود تنخواہ‘ متعلقہ عہدیداروں کے اکاؤنٹس میں نہیں آئی۔
عہدیدار‘ تنخواہوں کا انتظار کرتے رہے گئے۔ کئی عہدیدار ایسے ہیں جنہیں قرض کی اقساط ادا کرنی پڑتی ہیں مگر تنخواہیں نہ ملنے پر یہ عہدیدار مشکلات کا شکار ہیں۔
تنخواہوں کا ایک سو 60 کروڑ 67 لاکھ 25 ہزار 933 روپے کا چیک متعلقہ بینک میں 30 دسمبر کو داخل کیا گیاتھا جو مسترد ہوچکا ہے۔