حیدرآباد

حالت نشہ میں گاڑیاں چلاتے ہوئے کئی افراد پکڑے گئے

حیدرآباد، سائبرآباداوررچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹس کے حدود میں کئی مقامات پر یہ خصوصی مہم کل شب چلائی گئی۔پولیس نے ان افراد کی گاڑیوں کو ضبط کرلیا اور ان کو کونسلنگ کے لئے طلب کیا۔

حیدرآبا: نئے سال کے موقع پر حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف چلائی گئی ٹریفک پولیس کی مہم کے دوران کئی افراد پکڑے گئے۔ان میں سے کئی افراد نے بائیکس کی ضبطی پرپولیس سے بحث وتکرارکی، ہنگامہ آرائی کی توبعض افراد ان کو بائیک حوالے کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے پولیس سے منت وسماجت کرنے لگے۔

متعلقہ خبریں
جعلی جنرل انشورنس پالیسی کا ریاکٹ بے نقاب، 3 ملزمین گرفتار
حیدرآباد میں دو گھنٹے میں خواتین کے گلے سے طلائی چین چھیننے کی 6وارداتیں
مدینہ ہائی اسکول میں انویسٹیچر تقریب، ڈاکٹر مصطفیٰ ہاشمی نے طلبہ کو کتابوں سے رشتہ جوڑنے کا مشورہ دیا
سال نو پر غیر اسلامی حرکات سے اجتناب کریں، مولانا ڈاکٹر محمد رضی الدین رحمت حسامی کا جامع مسجد دارالشفاء میں خطاب
ٹرافک پولیس کی جانب سے خاص مہم

حیدرآباد، سائبرآباداوررچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹس کے حدود میں کئی مقامات پر یہ خصوصی مہم کل شب چلائی گئی۔پولیس نے ان افراد کی گاڑیوں کو ضبط کرلیا اور ان کو کونسلنگ کے لئے طلب کیا۔

اسی دوران ایک کار بھی سڑک پر دیکھی گئی جس کے اوپر ایک لڑکی بیٹھ کر حقہ پیتی ہوئی نظرآئی۔سڑک پر گذرنے والے بعض افراد نے اس لڑکی کا ویڈیو لیتے ہوئے پولیس کو اس بات کی اطلاع دی۔