تلنگانہ
سیتاراما پراجکٹ کے مین کنال میں بڑے پیمانے پر شگاف
وی کے راما ورم کے قریب پراجکٹ کے دوسرے پمپ ہاؤس میں نہر کا تقریباً 40۔50 فٹ کا پشتہ بہہ گیا جس کے نتیجہ میں سیلابی پانی آس پاس کی زرعی اراضیات میں داخل ہو گیا جس سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا۔
حیدرآباد:تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم میں سیتاراما پراجکٹ جس کا حال ہی میں وزیراعلی ریونت ریڈی نے افتتاح کیاتھا، کی مین کنال میں بڑے پیمانے پر شگاف پڑ گیا کیونکہ ضلع میں گزشتہ دو دنوں سے شدید بارش کے بعد سیلابی پانی نہر میں داخل ہوگیاہے۔
وی کے راما ورم کے قریب پراجکٹ کے دوسرے پمپ ہاؤس میں نہر کا تقریباً 40۔50 فٹ کا پشتہ بہہ گیا جس کے نتیجہ میں سیلابی پانی آس پاس کی زرعی اراضیات میں داخل ہو گیا جس سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا۔
دوسری طرف، ضلع کے گمڈاولی گاؤں میں پداواگو درمیانے آبپاشی پراجکٹ کا پشتہ بہہ گیا کیونکہ اس میں پانی کی شدت زیادہ تھی۔جاریہ سال جولائی میں پراجکٹ کے سپل وے کے کنارے پر بڑے پیمانے پر شگاف پڑ گیا تھا جس سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا تھا۔