جرائم و حادثات
کپاس کے گوداموں میں بڑے پیمانہ پر آگ
تلنگانہ کے ضلع یادادری بھونگیر میں کپاس کے گوداموں میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع یادادری بھونگیر میں کپاس کے گوداموں میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔
مقامی افرادنے فائر بریگیڈ کے عہدیداروں کو اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد فائر بریگیڈ کے عملہ نے تقریباً دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کی۔
متاثرین کے مطابق نقصان ایک لاکھ روپے سے زائد کا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ چار دیگر گوداموں میں کپاس کا ذخیرہ موجود تھا۔