شمال مشرق

وائیناڈ میں بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ، 63 افراد ہلاک

کیرالا کے وائیناڈ ضلع میں شدید بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی ہے۔ آج صبح میپڈی کے قریب مختلف پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔ مندکئی اور چورلمالا قصبے میں سینکڑوں مکانات، گاڑیاں اور دکانیں پانی میں ڈوب گئیں۔

وائیناڈ : کیرالہ کے وائیناڈ میں موسلادھار بارش کی وجہ سے دیر رات 4 مختلف مقامات پر بڑے پیمانہ پر مٹی کے تودے گرنے سے اب تک63 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ متعدد افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔

متعلقہ خبریں
مسلمان شخص کی ہوٹل میں بین الاقوامی معیار کی صفائی، سپریم کورٹ میں مقدمہ کے دوران انکشاف
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
دھنباد کی عمارت میں سلنڈر دھماکہ، 14 افراد ہلاک
صدر جمہوریہ کے خلاف حکومت ِ کیرالا کا سپریم کورٹ میں مقدمہ
راشن دکانوں پر مودی کی تصویر نہیں لگائی جائے گی

 وزیراعظم مودی نے کیرالا کے وائیناڈ کے کچھ حصوں میں مٹی کے تودے گرنے سے ہوئے جانوں کے اتلاف پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجیئن سے بھی بات کی ہے اور وہاں کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ،مرکزی حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔

وزیر اعظم نے پی ایم این آ ر ایف سے مرنے والوں کے لواحقین کے لئےدو-دو لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 50 -50ہزارروپے کی نقدامداد کا بھی اعلان کیا۔

کیرالا کے وائیناڈ ضلع میں شدید بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی ہے۔ آج صبح میپڈی کے قریب مختلف پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔ مندکئی اور چورلمالا قصبے میں سینکڑوں مکانات، گاڑیاں اور دکانیں پانی میں ڈوب گئیں۔

اس حادثہ میں متعدد افراد ہلاک جب کہ سینکڑوں افراد پھنسے ہوئے ہیں۔ کیرالہ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (کے ایس ڈی ایم اے) نے کہا کہ کئی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے لیے بھیجی گئی ہیں۔ تاہم شدید بارشوں کی وجہ سے راحت اور بچاؤ کاموں میں کافی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

آج صبح ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ میں 100 سے زائد افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے والے افراد میں سے تقریباً پانچ کی موت ہو گئی ہے۔ ان میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ این ڈی آر ایف نے بڑے پیمانے پر راحت اور بچاؤ کام شروع کر دیا ہے۔ فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹر صبح 7:30 بجے سلور سے روانہ ہوئے۔

ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں ریسکیو کے لیے موقع پر موجود ہیں۔ کنور سے 225 فوجی جوانوں کو وائیناڈ بھیجا گیا ہے۔ اس میں میڈیکل ٹیم بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹر بھی ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

وائیناڈکے 4 گاؤوں منڈکئی، چورامالا، اٹامالا اور نول پوزا میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے جس۔ پانچ سال قبل 2019 میں بھی انہی گاؤوں میں مٹی کے تودے گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 17 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

وائیناڈکے علاوہ محکمہ موسمیات نے آج کوژی کوڈ، ملاپورم اور کاسرگوڈ میں بھی بارش کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ یعنی آج بھی یہاں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

a3w
a3w