تلنگانہ

دھنکھڑ نے تلنگانہ کے یوم تاسیس کی دی مبارکباد

انہوں نے کہا ’’تلنگانہ ریاست کے یوم تاسیس پر مقامی باشندوں کو نیک خواہشات۔ ریاست اور اس کے باشندے آنے والے برسوں میں ترقی کی نئی بلندیوں کی جانب بڑھتے رہیں۔

نئی دہلی: نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے تلنگانہ ریاست کے یوم تاسیس پر مقامی باشندوں کو مبارکباد دی ہے۔

پیر کو سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ میں مسٹر دھنکھڑنے کہا کہ ریاست تلنگانہ اپنی متحرک اور خصوصی ثقافتی شناخت کے لیے مشہور ہے۔ ریاست نے مختلف شعبوں میں نمایاں ترقی کی ہے اور عوامی فلاح و بہبود اور ترقی پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا ’’تلنگانہ ریاست کے یوم تاسیس پر مقامی باشندوں کو نیک خواہشات۔ ریاست اور اس کے باشندے آنے والے برسوں میں ترقی کی نئی بلندیوں کی جانب بڑھتے رہیں۔

متعلقہ خبریں
وائرل ویڈیو سے مجھے دلی رنج پہنچا: دھنکر (ویڈیو)
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
یوم تاسیس تلنگانہ تقریب میں کے سی آر مدعو
یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کو شاندار پیمانہ پر منعقد کیاجائے گا : چیف سکریٹری
ہندوستان کا جدید ترین جنگی بحری جہاز ‘مہیندرگری’ ممبئی میں لانچ کیا گیا