مولانا حافظ مفتی سید انوار اللہ قادری کا عقد نکاح مسجد نبویؐ(مدینہ منورہ) منعقد ہوا
- خطبہء نکاح حضور عمدۃ الحکمت پیر طریقت رہبر شریعت حضرت العلامہ مولانا الحاج سید شاہ نعمت اللہ قادری قبلہ بانی و ناظم اعلیٰ مدرسہء عربیہ انوار العلوم بھونی نگر حیدراباد نے مسجد نبوی روضہء رسول صل اللہ علیہ وعلیٰ آلہ و صحبہ و سلم باب السلام کے قریب خطبہء نکاح و ایجاب وقبول ودعاء کی-
محبوب نگر: (مدینہ منورہ سے نمائندہ خصوصی اسٹیٹ سماچار)مدینہ منورہ میں خاتم النبیین شفیع المذنبین صل اللہ علیہ وعلی آلہ وصحبہ وسلم کی آرام فرمائ کا مقام عرش سے بھی اعلیٰ بالا و برتر سے بھی افضل ہے،ہر مومن کی یہ خواہش ہوتی ہیکہ اس کا جینا و مرنا مواجہ شریفؐ میں ہو ہر مسلمان کا یہی خواب ہوا کرتا ہے ایسا ہی ایک نکاح عُمدۃ الحکمت حضرت علامہ الحاج سید شاہ نعمت اللہ قادری کے بھتیجہ مولانا مفتی سید شاہ انوار اللہ قادری(مولوی کامل الفقہ جامعہ نظامیہ و ایم اے عثمانیہ) ولد حضرت مولانا حافظ الحاج سید شاہ کلیم اللہ قادری عادل آباد کا عقدِ نکاح الحاج محمد یوسف قادری حالمقیم جدہ سعودی عربیہ کی دختر نیک اختر سے انجام پایا-
جسکی سرپرستی حضرت الحاج سید شاہ نسیم احمد قادری قبلہ سجادہ نشین بارگاہ لطیفیہ علیہ الرحمۃ والرضوان مدرسہء انوار العلوم لطیفیہ حیدرآباد نے کی- خطبہء نکاح حضور عمدۃ الحکمت پیر طریقت رہبر شریعت حضرت العلامہ مولانا الحاج سید شاہ نعمت اللہ قادری قبلہ بانی و ناظم اعلیٰ مدرسہء عربیہ انوار العلوم بھونی نگر حیدراباد نے مسجد نبوی روضہء رسول صل اللہ علیہ وعلیٰ آلہ و صحبہ و سلم باب السلام کے قریب خطبہء نکاح و ایجاب وقبول ودعاء کی-
رہبر شریعت پیرطریقت حضرت العلامہ مولانا الحاج حافظ سید شاہ کلیم اللہ قادری قبلہ بانی و ناظم مدرسہ انوار العلوم محبوبیہ الحاج محمد یوسف قادری حال مقیم جدہ سعودی عربیہ مولانا مفتی سید شاہ انعام اللہ قادری مزمل بابا کامل الفقہ جامعہ نظامیہ،جناب محمد عبد الجبار قادری،جناب محمد الطاف قادری، جناب محمد عبد الجلیل سعودی عربیہ،جناب سید میر صاحب، حضرت الحاج ابوالخیر سیف اللہ شاہ امیری نوری چشتی قادری جانشین سلسلہء امیریہ و نوریہ وسجادہ نشین روضہء امیریہ سنگا ریڈی تلنگانہ نے شرکت کی-