دہلی

مولانا محموداسعد مدنی کی طرف سے ملک اور فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان

’’ہندستان ہمارا وطن ہے، اس کا دفاع ہماری قومی اورآئینی ذمہ داری ہے۔ جمعیۃ علماء ہند نے ہمیشہ حب الوطنی، امن اور اتحاد کا پیغام دیا ہے اور آج جب کہ ہماری سرحدوں پر خطرہ منڈلا رہا ہے، ہم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کرتے ہیں۔‘‘

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے پہلگام دہشت گردانہ عمل کے جواب میں ہندوستان کی طرف سے فوجی کارروائی پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیۃ علماء ہند ملک کی خودمختاری، سالمیت اور دفاع کے مسئلے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرسکتی۔

متعلقہ خبریں
مسلمانوں کے تمام مسائل کو حل کرنے چیف منسٹر کا تیقن
طاقت کے نشہ میں چور سرکش قوتیں مٹ جاتی ہیں، مسلمان تاریخ کے اوراق سے سبق لینا سیکھیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونا جمعیۃ علماء کی فطرت نہیں : حافظ پیر خلیق احمد
ہم مصیبتوں پر یشانیوں اور برے وقت کے باوجود اللہ سے شکوہ کرنے کی بجائے ہر حال میں اس کا شکر ادا کریں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
ماہ رجب میں عبادات کی طرف بھر پور توجہ دی جائے اور گناہوں سے بچنے کا خصوصی اہتمام کیا جائے : مولانا حافظ پیر شبیر احد

آج یہاں جاری ایک ریلیز میں انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کی جانب سے کوئی جنگ مسلط کی جاتی ہے تو ہم واضح اور دوٹوک الفاظ میں یہ اعلان کرتے ہیں کہ پورا ملک، تمام مذاہب کے لوگ اور بالخصوص مسلمان، اپنی فوج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔

’’ہندستان ہمارا وطن ہے، اس کا دفاع ہماری قومی اورآئینی ذمہ داری ہے۔ جمعیۃ علماء ہند نے ہمیشہ حب الوطنی، امن اور اتحاد کا پیغام دیا ہے اور آج جب کہ ہماری سرحدوں پر خطرہ منڈلا رہا ہے، ہم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کرتے ہیں۔‘‘

مولانا مدنی نے کہا کہ ہم ہر سطح پر قوم میں اتحاد، صبر اور قربانی کے جذبہ کو فروغ دیں گے۔ ہم حکومت ہند سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ دشمن کے ہر جارحانہ اقدام کا منہ توڑ جواب دے۔ہم دشمنوں کو یہ واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہندستان ایک متحد قوم کی طرح ہر قیمت پر اپنے وطن کا دفاع کرے گا ۔