جامع مسجد نئی دہلی کے امام مولانا محب اللہ ندوی کی رامپور سے شاندار جیت
محب اللہ ندوی نے بی جے پی امیدوار کو 87 ہزار ووٹوں سے ہرایا رامپور سے محب اللہ ندی نے کل چار لاکھ 81 ہزار 503 ووٹ ملے۔ سال 2022 میں ہوئے ضمنی الیکشن میں بی جے پی کے گھن شیام سنگھ لودھی نے جیت درج کی تھی۔

رامپور: دو سال پہلے لوک سبھا کے ضمن الیکشن میں سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے قلعہ میں ہی اسے شکست فاش دینے والی بی جےپی کو دو سال بعد ہی ایس پی کے امیدوار محب اللہ ندوی نے شکست سے دو چار کیا ۔
انہوں نے بی جے پی امیدوار کو 87 ہزار ووٹوں سے ہرایا رامپور سے محب اللہ ندی نے کل چار لاکھ 81 ہزار 503 ووٹ ملے۔ سال 2022 میں ہوئے ضمنی الیکشن میں بی جے پی کے گھن شیام سنگھ لودھی نے جیت درج کی تھی۔
ضمن الیکشن میں گھنشیام سنگھ لودھی نے 42 ہزار 192 ووٹوں سے جیت حاصل کی تھی۔ انہیں کل367397 ووٹ ملے تھے جبکہ ایس پی امیدوار عاصم راجا کو 325205 ووٹ ملے تھے۔ جب ایس پی امیدوار نے بی جے پی کے گھنشیام سنگھ لودھی کو شکست سے دو چار کیا ہے۔
مولانا محب اللہ ندوی دہلی کی پارلیمنٹ اسٹریٹ مسجد کے امام ہیں۔ وہ تقریبا 15 سال سے اس مسجد کے امام ہیں۔ مستقل طور سے وہ رام پور کی تحصیل سوار کی گرام پنچایت رجا نگر کے رہنے والے ہیں۔
وہ سابق کابینی وزیر اعظم خان کے خیمے سے نہیں ہیں۔ انہیں ایس پی سے ٹکٹ ڈائرکٹ اکھلیش یادو نے دیا تھا۔ ان کی اعظم کے خیمے نے بائیکاٹ اور مخالفت کی تھی۔