میکسویل فریکچر کے بعد ٹیم سے باہر
میکسویل کو 2022 کے ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فوراً بعد انگلینڈ کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز سے باہر کردیا گیا ہے اور اس بات کے خدشات ہیں کہ وہ آسٹریلیا میں موسم گرما کے پورے موسم کے لیے کرکٹ سے دور رہ سکتے ہیں۔
میلبورن: آسٹریلیا کے دھماکہ خیز بلے باز اور آل راؤنڈر گلین میکسویل ٹانگ میں فریکچر ہونے کی وجہ سے غیر معینہ مدت کے لیے ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔ اتوار کو یہ اطلاع دیتے ہوئے کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ سالگرہ کی تقریب میں پھسلنے سے ان کی بائیں ٹانگ میں فریکچر ہوا جس کے بعد ان کی سرجری کی گئی۔
میکسویل کو 2022 کے ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فوراً بعد انگلینڈ کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز سے باہر کردیا گیا ہے اور اس بات کے خدشات ہیں کہ وہ آسٹریلیا میں موسم گرما کے پورے موسم کے لیے کرکٹ سے دور رہ سکتے ہیں۔
ان کی غیر موجودگی میں کرکٹ آسٹریلیا نے شان ایبٹ کو 17 نومبر سے شروع ہونے والی سیریز کے لیے ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔ آسٹریلیا کے چیف آف سلیکشن جارج بیلی نے کہا کہ گلین اچھی حالت میں ہیں۔ یہ حادثہ بدقسمتی ہے۔
ہمیں گلین کے لیے برا محسوس ہورہا ہے کیونکہ وہ اپنے آخری چند میچوں میں اچھی فارم میں تھے۔ گلین ہماری وائٹ بال ٹیم کا ایک اہم حصہ ہے۔ ہم ان کے علاج اور بحالی کے ذریعے ان کی حمایت جاری رکھیں گے۔”