حیدرآباد

مئیر وجئے لکشمی کی چیف منسٹر سے ملاقات

میئر نے چیف منسٹر کو بتایا کہ بلدیہ کا اجلاس منعقد نہ ہونے کی وجہ سے کئی کارپوریٹرس ہائی کورٹ سے رجوع ہو چکے ہیں۔ میئر وجئے لکشمی نے ریونت ریڈی سے کہا کہ وہ جی ایچ ایم سی کمشنر کوکارپوریشن کا اجلاس طلب کرنے کی ہدایات دیں۔

 حیدرآباد: میئر مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد جی وجئے لکشمی نے آج چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر میئر نے چیف منسٹر سے درخواست کی کہ وہ جی ایچ ایم سی کے حدود میں ترقیاتی کاموں کو جاری رکھنے کے لئے مناسب اقدامات کریں۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
سڑکوں پر کچرا پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کا انتباہ: میئر
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
تاخیر سے آنے والے ملازمین پر مئیر برہم
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام

 انہوں نے چیف منسٹر کے ساتھ اسٹا نڈنگ کمیٹی کی تشکیل، کونسل کا اجلاس، بلدیہ کی مالی صورتحال  اور دیگر امور پر  تبادلہ خیال کیا۔