حیدرآباد

’’مسئلہ فلسطین اور اسماعیل ھنیہ کی شہادت‘‘ کے عنوان پر ہفتہ کو جلسہ

صدر دفتر تحریک مسلم شبان واقع اعظم پورہ نزد مسجد صحیفہ میں ’’مسئلہ فلسطین اور اسماعیل ھنیہ کی شہادت‘‘ کے عنوان سے ایک اجلاس عام بروز ہفتہ 3 اگست کو بعد نماز مغرب منعقد ہوگا۔

حیدرآباد: صدر دفتر تحریک مسلم شبان واقع اعظم پورہ نزد مسجد صحیفہ میں ’’مسئلہ فلسطین اور اسماعیل ھنیہ کی شہادت‘‘ کے عنوان سے ایک اجلاس عام بروز ہفتہ 3 اگست کو بعد نماز مغرب منعقد ہوگا۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل چور دروازے سے اوقافی جائیدادوں کو غصب کرنے کی سازش: مشتاق ملک
اسرائیل کے تیار کردہ اشیاء کا استعمال نہ کریں: مشتاق ملک
قدر و قیمت میں ہے خُوں جن کا حرم سے بڑھ کر
مکہ مسجد کا لاؤڈ اسپیکر منقطع کیا جاناسنگین غلطی: مشتاق ملک
اسماعیل ہنیہ کی معاہدے سے متعلق شراط

جلسہ کی صدارت صدر تحریک مسلم شبان جناب محمد مشتاق ملک کریں گے۔

جلسہ سے مختلف مکاتب فکر کے علما اور دانشور حضرات مخاطب فرمائیں گے۔ قبلہ اول بیت المقدس اور فلسطین کی بازیابی کی جدوجہد امت مسلمہ کی دینی و ملی ذمہ داری ہے۔

ظالم صہیونیوں نے 39 ہزار خواتین، بچوں اور مظلوم فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔

شہید اسماعیل ھنیہ نے بیت المقدس اور ارض فلسطین کے لئے اپنے خاندان اور اپنی قربانی دی ہے۔ شہدائے فلسطین کو خراج عقیدت کے لئے ہمیں آگے آنا چاہئے۔

کنوینر اجلاس جناب مجاہد مشتاق نے جلسہ میں شرکت کی گزارش کی ہے۔

a3w
a3w