میسی کو پھر ایک بار فیفا کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ
میسی نے کہا کہ یہ سال میرے لئے بڑا جنونی نوعیت کا رہا۔ یہ میرے کیرئیر کیلئے انتہائی خوبصورت لمحہ رہا اور یہ خواب ہر کھلاڑی کا ہوتا ہے۔

پیرس: ورلڈ کپ چمپئن لیونل میسی نے امباپے کو پھر ایک بار پیچھے کرتے ہوئے فیفا کے بہترین مینس کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرلیا۔ بہترین خاتون کھلاڑی اسپین کی الیگزیا پیوٹیلاس مسلسل دوسری مرتبہ منتخب ہوئیں۔
گذشتہ سال قطر میں ارجنٹائن کو ورلڈ کپ میں تاریخی فائنل میں کامیابی کے بعد میسی نے بہترین کھلاڑی کیلئے ووٹ حاصل کیا جبکہ فرانس کے مباپے اور کریم بینزیما فیفا انعام کیلئے14 برسوں میں ساتویں مرتبہ پیر کی شب ووٹنگ کے لئے شامل ہوئے۔
انہوں نے پانچویں کوشش کے دوران کامیابی حاصل کی۔ میسی نے کہا کہ یہ سال میرے لئے بڑا جنونی نوعیت کا رہا۔ یہ میرے کیرئیر کیلئے انتہائی خوبصورت لمحہ رہا اور یہ خواب ہر کھلاڑی کا ہوتا ہے لیکن ان میں سے چند ایک ہی اسے حاصل کرسکتے ہیں تو میں خدا کا مشکور ہوں کہ میں ایسا کرسکا۔
تین کھلاڑیوں کو قطعی لسٹ میں رائے دہی کیلئے شامل کیا گیا تھا جس کے لئے قومی ٹیموں کے کپتان اور کوچس منتخب صحافیوں نے اور فیفا کے 211 ممالک کے ارکان اور آن لائن شائقین نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔
35 سالہ میسی نے مباپے کو شکست دی جو اپنا پہلا بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ برائے فیفا کے طلبگار تھے۔ گولڈن بال ٹروفی ایوارڈ فیفا کی جانب سے ورلڈ کپ کے بہترین کھلاڑی کو دیاگیا۔ مباپے نے گولڈن بوٹ ٹاپ اسکورر ہونے کی وجہ سے حاصل کیا۔ فیفا ایوارڈس ووٹ میں میسی کو 52پوائنٹس ملے اور مباپے کو 44 اور بینزیما کو 34 حاصل ہوئے۔