دہلی

مائیکرو سافٹ سی ای او ستیہ نڈیلا نے وزیرزعظم سے ملاقات کی

مودی نےکہاکہ ٹکنالوجی اور اختراع میں ہندوستان کے اقدامات نے ٹیکنالوجی کی قیادت میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے۔ ہمارے نوجوان اختراعی خیالات سے لبریز ہیں جو دنیا کو بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں مائیکروسافٹ کارپوریشن کے سربراہ اور چیف ایگزیکیٹیو افسر (سی ای او ) ستیہ نڈیلا سے ملاقات کی اور ملک میں ڈیجیٹل انڈیا مشن کی ترقی کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ خبریں
حج ہاوز میں عازمین حج کے قیام و طعام کے انتظامات کا جائزہ
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
دہشت گردی پر دُہرے معیار کی کوئی گنجائش نہیں، برکس چوٹی کانفرنس سے مودی کا خطاب
وزیر اعظم کی تقریر پر سیتا اکا کا شدید ردعمل

مسٹر نڈیلا نے وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد ایک ٹویٹ میں مودی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا، ”اس انتہائی بامعنی ملاقات کے لیے مودی کا شکریہ۔ ڈیجیٹل تبدیلی کے ذریعے پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی سے متعلق حکومت کی گہری توجہ یقیناً متاثر کن ہے اور ہم ڈیجیٹل انڈیا کے وژن کو عملی جامہ پہنانے اور دنیا کو مثال کے طور پر آگے بڑھانے میں ہندوستان کی مدد کرنے کے منتظر ہیں۔

ایک ریٹویٹ میں، مودی نے کہا، ” نڈیلا سے مل کر خوشی ہوئی۔ ٹکنالوجی اور اختراع میں ہندوستان کے اقدامات نے ٹیکنالوجی کی قیادت میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے۔ ہمارے نوجوان اختراعی خیالات سے لبریز ہیں جو دنیا کو بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔