حیدرآباد

وزیر اے لکشمن کمار کی 41ویں آل انڈیا سنٹرل جُلوسِ واپسی اہلِ حرم میں شرکت کی یقین دہانی

وفد نے وزیر موصوف کو 41ویں سالانہ آل انڈیا سنٹرل جُلوُسِ واپسی اہلِ حرم میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی دعوت دی اور علمِ مبارک کی گل پوشی پیش کی۔

حیدرآباد: جُلوُسِ واپسی اہلِ حرم کے بانی اور دلدار حسین ایجوکیشنل سوسائٹی کے صدر مولانا سید دلدار حسین آبادی نے، ذاکی حسین، گونہ سولومن راج (جنرل سیکریٹری تلنگانہ کرسچن ایسوسی ایشن) اور سید احسن علی آبادی کے ہمراہ تلنگانہ کے وزیر برائے ایس سی ڈویلپمنٹ، قبائلی بہبود و اقلیتی بہبود عدلوری لکشمن کمار سے ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

وفد نے وزیر موصوف کو 41ویں سالانہ آل انڈیا سنٹرل جُلوُسِ واپسی اہلِ حرم میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی دعوت دی اور علمِ مبارک کی گل پوشی پیش کی۔

اس موقع پر وزیر عدلوری لکشمن کمار نے اپنی شرکت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ یہ جلوس اتحاد، بھائی چارے اور امن کا پیغام دیتا ہے، اور وہ اس تاریخی و روایتی اجتماع کا حصہ بننے کو اپنے لیے باعثِ فخر سمجھتے ہیں۔

یہ عظیم الشان جلوس اتوار، 29 صفرالمظفر 1447ھ بمطابق 24 اگست 2025 کو سہ پہر 2 بجے امان نگر بی، تالاب کٹہ سے برآمد ہوگا اور بھوانی نگر پولیس اسٹیشن کی حدود میں روایتی عقیدت و احترام کے ساتھ روانہ ہوگا۔