حیدرآباد

بی جے پی کو رام کے نام پر سیاست سے باز آنے وزیر پونم پربھا کر کا مشورہ

پونم پربھاکر نے کہا کہ ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح کی مخالفت شنکر آچاریوں کی جانب سے کی جارہی ہے، ایسے میں ہماری حیثیت ہی کیا ہے؟۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ رام کے نام پر چند افراد کو چاول دیتے ہوئے اسے آسمان سے اترا چاول بتایا جارہا ہے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے بی جے پی کو رام کے نام پر سیاست سے باز آجانے کا مشورہ دیا۔ آج ضلع محبوب نگر کے نواب پیٹ منڈل کے کولور دیہات میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رام کسی کی جاگیر نہیں ہیں۔ وہ، سب کے ہیں، مگر بی جے پی رام کی تصویر کے ساتھ سیاست کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
رود موسیٰ کے متاثرین کے ساتھ انصاف ہوگا، وزیر پونم پربھاکر کی یقین دہانی
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد

 پونم پربھاکر نے کہا کہ ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح کی مخالفت شنکر آچاریوں کی جانب سے کی جارہی ہے، ایسے میں ہماری حیثیت ہی کیا ہے؟۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ رام کے نام پر چند افراد کو چاول دیتے ہوئے اسے آسمان سے اترا چاول بتایا جارہا ہے۔

 موضوع بدلتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غرور و تکبر میں مبتلا بی آر ایس اور بی جے پی قائدین غیر جمہوری لب ولہجہ میں بات کررہے ہیں۔ ان کے اس رویہ کو عوام دیکھ رہے ہیں اور وہ کرارا جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔

خواتین کو بس میں مفت سفر کرنے کی سہولت کے خلاف عدالت میں مفاد عامہ کے تحت درخواست کے ادخال پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے  کہا کہ اگر کوئی خاتون مفت سفر کی سہولت نہیں چاہتی ہے تو ٹکٹ خرید کر بس میں سفر کرسکتی ہے۔