حیدرآباد

حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ۔ دنیا بھر سے شہرپہنچنے والی حسیناوں کے استقبال کیلئے شمس آبادایرپورٹ پر خصوصی انتظامات

مس ورلڈ مقابلہ کیلئے دنیا بھر سے حیدرآباد پہنچنے والی حسیناوں کے استقبال کے لئے شہر کے مشہور راجیوگاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ(شمس آبادایرپورٹ) پر خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

حیدرآباد: مس ورلڈ مقابلہ کیلئے دنیا بھر سے حیدرآباد پہنچنے والی حسیناوں کے استقبال کے لئے شہر کے مشہور راجیوگاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ(شمس آبادایرپورٹ) پر خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ایرپورٹ پر 4 خواتین کے قبضہ سے 1.9 کروڑ مالیتی گولڈ پیسٹ ضبط
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد
عالمی یومِ خواتین پر خصوصی رپورٹ ساجدہ خان: بھارت کی پہلی خاتون آڈیو انجینئر اور خواتین کے لیے ایک مثال

مقابلہ میں حصہ لینے والی حسیناؤں کے لیے ایک مخصوص امیگریشن چینل قائم کیا گیا ہے، ساتھ ہی ایک عارضی خصوصی لاونج، شخصی رہنمائی، اور سامان لے جانے کے لیے علیحدہ پورٹر سروس کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ ان کی آمد و رفت کو آرام دہ بنایا جا سکے۔

ایرپورٹ پر دنیا بھرسے آنے والی حسیناوں کا شاندار استقبال کیاجارہا ہے۔

تلنگانہ حکومت کے عہدیداروں کی جانب سے تلنگانہ کی تہذیب وثقافت کے مطابق ان کا استقبال کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جارہی ہے۔

اس استقبال میں تلنگانہ کے تمدن کی جھلک بھی نظرآرہی ہے۔ساتھ ہی ان حسیناوں کے ایرپورٹ سے ہوٹلوں تک پہنچنے کے دوران بھی وسیع سیکوریٹی انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ ان کو کسی بھی قسم کی کوئی تکلیف نہ ہونے پائے۔