دیگر ممالک

شمالی کوریا کا لانچ کردہ میزائل روس میں گرا: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل، سیاسی اور امن سازی کے امور اور امن آپریشنز ڈپارٹمنٹ خالد خیاری نے جمعرات کو کہا، ’’میزائل چہارشنبہ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 10:00 بجے پیونگ یانگ خطے سے ایک اونچے ٹریکٹری پرلانچ کیاتھا۔

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ نے کہا کہ شمالی کوریا کی طرف سے چہارشنبہ کو لانچ کیا گیا میزائل روس کے خصوصی اقتصادی زون میں گرا اور یہ ممکنہ طور پر اب تک کا سب سے طویل فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل تھا۔

متعلقہ خبریں
شمالی کوریا نے جنوبی کوریا سے متصل سرحدوں کو مسدود کردیا (ویڈیو)
ملک میں روس جیسی آمرانہ صورتحال: کجریوال
اسرائیل۔ حماس جلد جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی پر غور: سلامتی کونسل
غزہ میں 80 فیصد علاقہ تباہ، کوئی جگہ محفوظ نہیں، حالات ناقابلِ بیان
ہندوستانی شہریوں کو یوکرین جنگ میں دھکیلنے کا ریاکٹ، 4 گرفتار

اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل، سیاسی اور امن سازی کے امور اور امن آپریشنز ڈپارٹمنٹ خالد خیاری نے جمعرات کو کہا، ’’میزائل چہارشنبہ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 10:00 بجے پیونگ یانگ خطے سے ایک اونچے ٹریکٹری پرلانچ کیاتھا۔

 اورروس کے خصوصی اقتصادی زون کے اندر سمندر میں گرنے سے پہلے میزائل نے 1001.2 کلومیٹر اور 6648.4 کلومیٹر کی بلندی تک پرواز کی۔ مبینہ طور پر پرواز تقریباً 74 منٹ کی تھی جو کہ ممکنہ طور پر شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل کی طویل ترین رینج ہے۔

انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا نے 2022-2023 میں اپنی میزائل لانچنگ سرگرمیوں میں اضافہ کیا اور اس سلسلے میں اس نے بیلسٹک میزائل ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے 90 سے زیادہ لانچ کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کو اس پر تشویش ہے۔ کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شمالی کوریا نے بدھ کو ایک نئی قسم کے ہواسونگ 18 بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا۔ میزائل 6648.4 کلومیٹر کی زیادہ سے زیادہ بلندی تک پہنچا اورتقریباً 75 منٹ میں 1001.2 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔