یوروپ

Mobile phones banned، انگلینڈ کے 90 فیصد سے زائد اسکولوں میں موبائل فون پر پابندی عائد

یونین کے سربراہ نے کہا کہ یہ بات اس وقت سامنے آئی جب ایک سروے میں معلوم ہوا کہ اوسطاً 12 سالہ بچے کو اپنے موبائل فون پر انتہائی فحش مواد تک رسائی حاصل ہے۔

لندن:انگلینڈ کے 90 فیصد سے زائد اسکولوں میں موبائل فون پر پابندی عائد کردی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیشنل ایجوکیشن یونین کے سربراہ نے اسکولوں میں موبائل فونز اور 16 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر قانونی پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں 104 امیدواروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج
تلنگانہ میں 2ماہ کے اندر 2200 گمشدہ موبائل فونس کاپتہ لگایاگیا
تعلیم کیلئے مخصوص اسکول کے انتخاب کا حق نہیں: دہلی ہائی کورٹ
میری تعلیم بھی سرکاری اسکول میں ہوئی: ریونت ریڈی
ڈی ای او ڈاکٹر رویندر ریڈی نے اردو پرائمری اسکول اولہ کا دورہ کیا

یونین کے سربراہ نے کہا کہ یہ بات اس وقت سامنے آئی جب ایک سروے میں معلوم ہوا کہ اوسطاً 12 سالہ بچے کو اپنے موبائل فون پر انتہائی فحش مواد تک رسائی حاصل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ نوجوان لڑکوں کی صحت، عورتوں اور لڑکیوں، جنس اور تعلقات کے بارے میں ان کے تصورات کے لیے ناقابل یقین حد تک نقصان دہ ہے۔