مودی، ذات پات پر مبنی مردم شماری زبان پر لانے سے تک ڈرتے ہیں : راہول گاندھی
قائد اپوزیشن لوک سبھا راہول گاندھی نے پیر کے دن بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ ”مخالف بہوجن“ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کتنا ہی جھوٹ کیوں نہ پھیلالے ہم ریزرویشن پر آنچ آنے نہیں دیں گے۔

نئی دہلی: قائد اپوزیشن لوک سبھا راہول گاندھی نے پیر کے دن بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ ”مخالف بہوجن“ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کتنا ہی جھوٹ کیوں نہ پھیلالے ہم ریزرویشن پر آنچ آنے نہیں دیں گے۔
ایکس پر ہندی میں پوسٹ میں راہول گاندھی نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم ”ذات پات پر مبنی مردم شماری“ کو زبان پر لانے سے تک خوفزدہ ہیں۔ وہ نہیں چاہتے کہ ”بہوجن“ کو ان کا حق ملے۔
مخالف بہوجن بی جے پی جتنے چاہے جھوٹ پھیلالے ہم ریزرویشن پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ سابق صدر کانگریس نے کہا کہ ہم ذات پات پر مبنی جامع مردم شماری ہونے اور ہر ذات کا اس کا حق اور انصاف ملنے تک رکنے والے نہیں۔
اس کے لئے کوٹہ کی 50 فیصد کی بالائی حد ہٹواکر رہیں گے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ کانگریس‘ ذات پات پر مبنی مردم شماری کے اعدادوشمار‘ مستقبل کی پالیسیوں کی بنیاد بننے تک رکنے والی نہیں۔
راہول گاندھی نے زور دے کر کہا کہ میں پھر کہتا ہوں کہ یہ سیاسی مسئلہ نہیں ہے۔ بہوجن کو انصاف لدانا میری زندگی کا مشن ہے۔