حیدرآباد

مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام

ٹی پی سی سی کے صدر بی مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی اور سابق چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرا شیکھر راو نے مذہب اور ذات کی بنیاد پر سیاست کی انہوں نے کہا کہ کانگریس واحد پارٹی ہے جو سیکولرازم سے جڑی ہوئی ہے۔

حیدرآباد(منصف نیوز بیورو) ٹی پی سی سی کے صدر بی مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی اور سابق چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرا شیکھر راو نے مذہب اور ذات کی بنیاد پر سیاست کی انہوں نے کہا کہ کانگریس واحد پارٹی ہے جو سیکولرازم سے جڑی ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
گاندھی جی کو کے سی آر کا خراج
ہر ووٹر کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کشن ریڈی کا مشورہ
پون کلیان کے بیان کی مکمل حمایت: بنڈی سنجے
کیا ریونت ریڈی سرکار نے اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے؟ مولانا خیر الدین صوفی کا استفسار
مودی کے تعلق سے کھرگے کے ریمارکس بھدے نہیں: پون کھیڑا

انہوں نے کہا کہ بی آر ایس حکمرانوں نے اندھا دھند قرض لے کر تلنگانہ کو قرض کے بوجھ تلے دبا دیا ہے۔ کے سی آر اپنے فام ہاؤس میں خوشی سے رہ رہے ہیں تاہم کے ٹی آر اور ہریش راؤ تلنگانہ کی کانگریس حکومت پر تنقید کو اپنا مشغلہ بنا دیا ہے۔

وہ سفید جھوٹ بول کر کانگریس حکومت کی شبیہ داغدار کرنا چاہتے ہیں ۔ گوڑ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ کانگریس،2028 کے الیکشن میں 90 سے 100 سیٹیں جیت کرریاست میں دوبارہ حکومت بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس تلنگانہ میں 15 لوک سبھا حلقوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے راہو ل گاندھی کو وزیر اعظم بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ 60 فیصد پارٹی عہدوں بی سیز،ایس ٹیز، ایس سیز اور اقلیتوں سے پُر کریں گے اور راہول گاندھی کی سوشل انجینئرنگ نظریات کے مطابق ذات پات کا سروے کرانے کی مشق جاری رکھیں گے۔

a3w
a3w