حیدرآباد

مودی اور پوار ایک ہی اسٹیج پر، کھلی منافقت:اسدالدین اویسی

اسداویسی نے ٹویٹ کیا تھا کہ ایک طرف لوک سبھا میں این سی پی اور دیگر اپوزیشن جماعتیں منی پور پر احتجاج کررہی ہیں تو دوسری طرف شردپوار پونے میں نریندرمودی کے ساتھ بخوشی اسٹیج شیئر کررہے ہیں۔

ممبئی: پونے میں آج وزیراعظم نریندرمودی اور این سی پی کے سربراہ شردپوار کو ایک ہی اسٹیج پر دیکھنے کے بعد صدر مجلس بیرسٹراسدالدین اویسی نے کہا کہ دونوں کا ایک ہی اسٹیج پر نظر آنا منافقت ہے۔

متعلقہ خبریں
اڈوانی کو تشدد میں ہلاک ہونے والے ہندوستانیوں کی قبروں کے سہارے ایوارڈ کا حصول: اویسی
خواتین کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیراعظم لب کشائی پر مجبور :اسد اویسی
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
شردپوار کے خلاف شخصی حملے ناقابل برداشت: اجیت پوار
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)

دوسری طرف شردپوار کی زیرقیادت این سی پی نے اسدالدین اویسی کے ریمارکس کو بکواس قراردیتے ہوئے ان کے سیاسی شعور پر سوال اٹھایا۔ اسداویسی نے ٹویٹ کیا تھا کہ ایک طرف لوک سبھا میں این سی پی اور دیگر اپوزیشن جماعتیں منی پور پر احتجاج کررہی ہیں تو دوسری طرف شردپوار پونے میں نریندرمودی کے ساتھ بخوشی اسٹیج شیئر کررہے ہیں۔

 یہ کیا منافقت ہے؟ پارلیمنٹ میں گڑبڑ کے دوران بی جے پی بھی خوشی خوشی کئی بلز بحث کے بغیر منظور کرتی جارہی ہے۔ اسداویسی کے اس ٹویٹ کے جواب میں این سی پی ترجمان کلائیڈ کریسٹو نے ٹویٹ کیا کہ ایسے بیانات جن سے سیاسی شعور کا فقدان ظاہر ہوتا ہے، جاری کرنے سے قبل اسد الدین اویسی کو اپنی آنکھیں اور کان کھلے رکھنے چاہئیں۔

شردپوار صاحب نے لوک مانیاتلک کے احترام میں اس تقریب میں شرکت کی تھی۔ کیا اویسی کو تلک جی کی اہمیت کا پتہ ہے اور کیا انہوں نے کبھی انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ لوک مانیا تلک نیشنل ایوارڈ کی تقسیم کے موقع پر شردپوار صاحب کی شرکت کے بعد میری نظر میں ان کا ادب و احترام مزید کئی گنا بڑھ گیا ہے کیونکہ انہوں نے لوک مانیا تلک کے احترام میں ان لوگوں کے ساتھ بھی اسٹیج شیئر کیا جنہوں نے ہماری پارٹی توڑ دی تھی۔