شمالی بھارتکھیل

مودی اور وزیر اعظم آسٹریلیاء البانیز نے کرکٹ میاچ کا مشاہدہ کیا

مودی اور البانیز نے دونوں طرف کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ کھڑے رہے۔ اس موقع پر ہندوستان اور آسٹریلیا کے قومی ترانے بجائے گئے۔ آج صبح ہی سے ریاست کے مختلف علاقوں سے عوام یہاں جمع شروع ہوگئے تھے۔

احمدآباد: وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے آسٹریلیائی ہم منصب انتھونی البانیز نے آج صبح یہاں نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھے ٹسٹ میاچ کا نصف گھنٹہ تک مشاہدہ کیا۔ انہوں نے ایک گولف کارٹ کے ذریعہ پورے اسٹیڈیم کا معائنہ کرنے کے بعد کرکٹ میاچ دیکھا۔

متعلقہ خبریں
آسٹریلیا کے سابق کرکٹر برائن بوتھ چل بسے
وزیراعظم نے اومیش یادو کو خط لکھا
شاہین کو کام کے بوجھ سے راحت دینے پی سی بی کا فیصلہ
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)

مودی اور البانیز نے اپنی اپنی ٹیموں کے کپتانوں روہت شرما اور اسٹیو اسمتھ کو ٹسٹ کیاپس حوالہ کئے۔ دونوں وزرائے اعظم نے دنیا کے سب سے بڑے اسٹیڈیم کے پریسیڈنٹ باکس سے میاچ کا مشاہدہ کیا۔ ہزاروں تماشائیوں نے دونوں قائدین کے گولف کارٹ پر سوار ہوکر میدان کا چکر لگانے کی ستائش کی۔

 مودی اور البانیز نے دونوں طرف کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ کھڑے رہے۔ اس موقع پر ہندوستان اور آسٹریلیا کے قومی ترانے بجائے گئے۔ آج صبح ہی سے ریاست کے مختلف علاقوں سے عوام یہاں جمع شروع ہوگئے تھے۔ ان میں سے بیشتر کے ہاتھوں میں ترنگے تھے اور وہ اپنے چہروں پر پینٹ لگائے ہوئے تھے۔

 ایک مداح نے کہا کہ ہم یہاں وزیراعظم مودی کو دیکھنے آئے ہیں۔ وہ ہمارے لئے خوش نصیبی کی علامت ہیں اور ان کی موجودگی سے اس ٹسٹ میاچ کا نتیجہ ہندوستان کے حق میں ہوگا۔ مودی ہے تو ممکن ہے۔ میاچ دیکھنے کے لئے سورت سے اپنے رشتہ دار کے ساتھ احمدآباد پہنچنے والے راکیش دیسائی نے کہا کہ میرا سارا خاندان کرکٹ کا مداح ہے۔

گجرات میں کسی بھی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میاچ کو ہم مِس نہیں کرتے۔ مجھے یقین ہے کہ اتنے سارے لوگوں کو دیکھ کر ہندوستانی ٹیم کے حوصلے بلند ہوں گے۔ انڈیا ٹی شرٹس فروخت کرنے والے تمام دکانداروں کے پاس جلد ہی سارا اسٹاک ختم ہوگیا۔

 ذرائع نے بتایا کہ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی نے میاچ کے لئے کثیر تعداد میں پاس تیار کئے تھے اور انہیں عوام میں تقسیم کئے تھے۔ کئی افراد اسٹیڈیم میں کچھ دیر وقت گزارنے کے بعد روانہ ہوگئے۔ البانیز چہارشنبہ کے روز یہاں پہنچے اور بعض پروگراموں میں شرکت کی جبکہ مودی رات دیر گئے ریاست پہنچے۔

a3w
a3w