یوروپ

مودی پیرس پہنچ گئے، فرانسیسی وزیر اعظم الزبتھ نے ان کا استقبال کیا

وزیراعظم جمعہ کو فرانس کے قومی دن باسٹیل ڈے پر تقریب اور پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ ہندوستان اور فرانس اس سال اسٹریٹجک شراکت داری کی 25 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

پیرس: وزیر اعظم نریندر مودی فرانس کے سرکاری دورے پر جمعرات کی سہ پہر یہاں پہنچے اور ہوائی اڈے پر فرانس کی وزیر اعظم ایلزبتھ بورن نے ان کا استقبال کیا۔ ہوائی اڈے پر مسٹر مودی کا رسمی استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
مودی فرانس کا دورہ کریں گے
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
محمد اسد اللہ سی ای او وقف بورڈ نے تلنگانہ اُردو اکیڈیمی کے ڈائرکٹر سکریٹری کا جائزہ حاصل کرلیا
دہشت گردی پر دُہرے معیار کی کوئی گنجائش نہیں، برکس چوٹی کانفرنس سے مودی کا خطاب

وزیراعظم جمعہ کو فرانس کے قومی دن باسٹیل ڈے پر تقریب اور پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ ہندوستان اور فرانس اس سال اسٹریٹجک شراکت داری کی 25 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

مسٹر مودی کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دفاع سمیت مختلف شعبوں میں کئی معاہدوں پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔ قبل ازیں آج صبح وزیراعظم فرانس اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر روانہ ہوئے۔