آندھراپردیش

چیف منسٹرآندھراپردیش کیلئے2نئے ہیلی کاپٹرس کا حصول

چیف منسٹر زیڈ پلس سیکوریٹی کے زمرہ میں شامل ہیں اور انہیں بائیں بازو کے عسکریت پسندوں، دہشت گردوں بنیاد پرست اورغیر سماجی عناصر اور مجرموں کی ٹولیوں سے عام خطرہ ہے، اس لئے چیف منسٹر کی سیکوریٹی انتظامات کو حساس طریقہ سے نمٹنے کیلئے دونئے ہیلی کاپٹرس حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

وجئے واڑہ: حکومت آندھرا پردیش نے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی سیکوریٹی میں اضافہ کے حصہ کے طور پر جڑواں انجن والے 2نئے ہیلی کاپٹرس حاصل کئے ہیں۔ وجئے واڑہ اور وشاکھا پٹنم میں ایک، ایک ہیلی کاپٹر تعینات کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
اروند پنگڑیا، 16ویں فینانس کمیشن کے سربراہ مقرر
ٹاملناڈو میں راہول گاندھی کے ہیلی کاپٹر کی تلاشی(ویڈیو)
بی آر ایس کے 4ارکان اسمبلی کے خلاف افواہوں کی مذمت
ڈیویڈ وارنر ہیلی کاپٹر سے بگ بیاش لیگ کھیلنے سڈنی گراؤنڈ پہنچے(ویڈیو)

چیف منسٹر فی الوقتBELL 412VT-MRV کے2010 کے ہیلی کاپٹر استعمال کررہے ہیں۔ قبل ازیں حکومت نے چیف منسٹر اور دیگر اہم شخصیات کے فضائی سفر کیلئے آندھرا پردیش ایویشن کارپوریشن لمیٹڈ (اے پی اے سی ایل)، کو جڑواں انجن والے دو نئے ہیلی کاپٹرس کو کرایہ پر حاصل کرنے کی تجویز کو منظوری دی تھی۔

 آندھرا پردیش گزٹ کے مطابق ڈی جی پی انٹلیجنس نے 15ستمبر2022 کے اپنے مکتوب میں یہ کہا تھا کہ چونکہ چیف منسٹر زیڈ پلس سیکوریٹی کے زمرہ میں شامل ہیں اور انہیں بائیں بازو کے عسکریت پسندوں، دہشت گردوں بنیاد پرست اورغیر سماجی عناصر اور مجرموں کی ٹولیوں سے عام خطرہ ہے، اس لئے چیف منسٹر کی سیکوریٹی انتظامات کو حساس طریقہ سے نمٹنے کیلئے دونئے ہیلی کاپٹرس حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

علاوہ ازیں مختلف پروگراموں میں شرکت کیلئے ہیلی کاپٹر سے سفر میں اضافہ، طویل مسافت کا احاطہ اور چیف منسٹر کی سیفٹی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے موجودہ ہیلی کاپٹر (ایر کرافٹ) کو نئے / متبادل ہیلی کاپٹرس سے تبدیل کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔

دریں اثنا اے پی اے سی ایل نے 2سال قدیم جڑواں انجن والے دوہیلی کاپٹرس خرید نے کی تجویز پیش کی۔ اس سلسلہ میں گذشتہ سال اگست میں ای ٹنڈر کا اعلامیہ جاری کیا گیا اور فنی اور مالی بولیاں طلب کی گئیں۔ جس میں گلوبل وکٹرا ہیلی کاپٹرس، تمبے ایویشن پرائیوٹ لمیٹڈ اور راجاس ایرو اسپورٹس اینڈ ایڈونیچرس پرائیوٹ لمیٹڈنے بولیاں دی ہیں۔

حکومت نے گلوبل وکٹراہیلی کاپٹرس کی بولی کو منظوری دی ہے۔ جس میں گراونڈ ہینڈ لنگ چارجس، اسٹار ہوٹلوں میں پائلٹوں کی رہائش کے چارجس، لاجسٹک چارجس، فیول ٹرانسپورٹیشن، چارجس، عملہ کا میڈیکل اور اے ٹی سی چارجس کے ساتھ ماہانہ1.91 کروڑ روپے چارجس لینا شامل ہے۔

a3w
a3w