دہلی

مودی نے ‘من کی بات’ میں کچھ بھی مناسب بات نہیں کہی: کانگریس

پون کھیڑا نے کہا کہ وزیر اعظم کو ریل حادثات، ہوائی اڈے کی چھت گرنے، گھوٹالے اور معیشت کے گرنے جیسے مسائل پر بات کرنی چاہیے تھی۔ انہوں نے اس سلسلے میں کچھ نہیں کہا کہ ملک کے نوجوان اور عام شہری ان سے کیا سننا چاہتے ہیں۔

نئی دہلی: کانگریس نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے تیسری بار وزیر اعظم بننے کے بعد پہلی بار ریڈیو پر ‘من کی بات’ کی اور توقع تھی کہ وہ عوامی مسائل پر بات کریں گے، لیکن انہوں نے آج بھی کوئی مناسب بات نہیں کہی۔

متعلقہ خبریں
ٹی سرینواس یادو کی کانگریس میں شمولیت کی قیاس آرائی
مودی کی جانب سے ایم ٹیک طالبہ کی ستائش
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
یوپی میں کانگریس’شکریہ یاترا’ نکالے گی

کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے مودی کی ‘من کی بات’ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت تیسری بار بیساکھیوں پر اقتدار میں آئی ہے اور امید تھی کہ وہ ‘من کی بات’ میں کسی نہ کسی انداز میں بات کریں گے، لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا اور یہاں بھی عوامی مسائل غائب رہے۔

 انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو ریل حادثات، ہوائی اڈے کی چھت گرنے، گھوٹالے اور معیشت کے گرنے جیسے مسائل پر بات کرنی چاہیے تھی۔ انہوں نے اس سلسلے میں کچھ نہیں کہا کہ ملک کے نوجوان اور عام شہری ان سے کیا سننا چاہتے ہیں۔

مسٹر کھیڑا نے کہا کہ وزیر اعظم نے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے NEET پیپر لیک پر کچھ نہیں کہا۔ جب وہ انتخابی مہم چلارہے تھے تو جنوبی ہند کی تنقید کر کے لوگوں کو لڑاتے تھے، لیکن اب وہ کیرالہ کی چھتری، آندھرا پردیش کی کافی کی بات کر رہے ہیں اور پوری طرح سے دکھاوا کر رہے ہیں، جسے ملک کا ہر شہری سمجھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی صرف عوامی مسائل سے ہٹ کر بات کرتے ہیں اور پہلے کی طرح اپنا ایجنڈہ مختلف طریقے سے ترتیب دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کے من کی بات میں کچھ بھی اہم نہیں ہے۔

a3w
a3w