تلنگانہ

مودی کے بیان سے بی جے پی اور بی آر ایس کی خفیہ دوستی کا انکشاف ,سچائی کو کبھی جھٹلایا نہیں جاسکتا: ریونت ریڈی

صدر ٹی پی سی سی ریونت ریڈی ایم پی نے نظام آباد کے جلسہ میں چیف منسٹر کے سی آر سے متعلق وزیراعظم نریندر مودی کے انکشافات سے یہ واضح ہوچکا ہے کہ بی جے پی اور بی آر ایس میں فیوی کول بانڈ کی طرح خفیہ دوستی ہے۔

حیدرآباد: صدر ٹی پی سی سی ریونت ریڈی ایم پی نے نظام آباد کے جلسہ میں چیف منسٹر کے سی آر سے متعلق وزیراعظم نریندر مودی کے انکشافات سے یہ واضح ہوچکا ہے کہ بی جے پی اور بی آر ایس میں فیوی کول بانڈ کی طرح خفیہ دوستی ہے۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی جموں میں ہندو ووٹروں میں خوف پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے:فاروق عبداللہ
بلدی انتخابات: بی جے پی اور بی آر ایس کے درمیان بات چیت کی اطلاعات۔ بنڈی سنجے كی وضاحت
ماحول ہمارے حق میں ہے تاہم حد سے زیادہ پراعتماد نہ ہوں: سونیاگاندھی
خواتین میں دینی فکر وشعورکی بیدار ی میں محترمہ شیما نظیر کا نمایاں مقام: محترمہ ناہید طاہر کا خراج عقیدت
حیدرآباد میں کار ٹسٹنگ سنٹر قائم کرنے ہینڈائی موٹر انڈیا کا فیصلہ

جیسا کہ وہ ریونت ریڈی شروع سے کہہ رہے ہیں کہ بی جے پی اور بی آر ایس کی دہلی میں دوستی اور گلی میں گشتی ہے۔ اپنے ایک صحافتی بیان میں ریونت ریڈی نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ کے سی آر این ڈی اے میں شامل ہونا چاہتے تھے۔

یہ صحیح ہے کہ کے سی آر اپنے فرزند کے ٹی آر کو وزیراعظم مودی کے آشیرواد سے تلنگانہ کا چیف منسٹر بنانا چاہتے تھے۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ سچائی آگ کی طرح بھڑکتی ہے۔ سچائی کو کبھی جھٹلایا نہیں جاسکتا۔

صدر ٹی پی سی سی نے تلنگانہ عوام کو بی جے پی‘ بی آر ایس کی خفیہ دوستی سے چوکس رہنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ گزشتہ 9 سال کے دوران کے سی آر نے مودی حکومت کے ہر فیصلہ کی تائید کی ہے۔

پارلیمنٹ کا ریکارڈ اس بات کی گواہی ہے۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے کے سی آر کے دورہ دہلی کے موقع پر رازدارانہ بات چیت کا انکشاف کرنا اور اس سے ان کی خفیہ دوستی کا منظرعام پر آنا اس میں کوئی شک وشبہ نہیں کیا جاسکتا۔

ریونت ریڈی نے تلنگانہ عوام کو مشورہ دیا کہ وہ بی جے پی اور بی جے پی کی خفیہ دوستی سے چوکس رہیں اور آئندہ انتخابات میں سونچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔

a3w
a3w