تلنگانہ

تلنگانہ اسمبلی انتخابات، بی جے پی نے تیاریوں کاآغازکردیا۔امیت شاہ کا 15جون کو دورہ

کرناٹک میں ہوئی شکست کے بعد بی جے پی کی نظریں اب پڑوسی ریاست تلنگانہ پر مرکوز ہیں جہاں پر پارٹی کو مستحکم کرنے کیلئے کوششوں میں زعفرانی جماعت نے شدت پیدا کرلی ہے۔

حیدرآباد: کرناٹک میں ہوئی شکست کے بعد بی جے پی کی نظریں اب پڑوسی ریاست تلنگانہ پر مرکوز ہیں جہاں پر پارٹی کو مستحکم کرنے کیلئے کوششوں میں زعفرانی جماعت نے شدت پیدا کرلی ہے۔

متعلقہ خبریں
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ڈی آئی جی اننت پور رینج کا تبادلہ
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

اس تلگوریاست میں جاریہ سال کے اواخر میں ہونے والے انتخابات کی تیاریوں کابی جے پی نے عملا آغاز کردیا ہے۔

اسی کے حصہ کے طورپر مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ 15 جون کو ریاست کا دورہ کرنے والے ہیں۔

ان کے دورہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔اس دورہ کاآغاز امیت شاہ بھدراچلم میں درشن کے ساتھ کریں گے۔

وہ 15 جون کو صبح 11 بجے خصوصی طیارہ سے حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پہنچیں گے۔وہ ایرپورٹ پر بی جے پی کے لیڈروں سے ملاقات کریں گے۔

سمجھاجاتا ہے کہ امیت شاہ کا یہ دورہ ریاست میں پارٹی کیڈر میں نئی جان ڈالنے اور انتخابات کے لئے ان کو تیار رکھنے کے لئے کی جانے والی انتخابی حکمت عملی کا حصہ ہے کیونکہ پڑوسی ریاست کرناٹک میں پارٹی کو ہوئی شکست کے بعد پارٹی کارکنوں کے حوصلے پست ہیں۔

امیت شاہ دوپہر میں بھدراچلم کیلئے روانہ ہوں گے۔ بعد ازاں وہ ایس آر این آر ڈگری کالج کے میدان میں بی جے پی کے جلسہ عام میں شرکت کریں گے جس کے بعد وہ شام 6 بجے شمس آباد ایرپورٹ پہنچیں گے۔

شام 7 بجے بھی ان کی کئی بی جے پی لیڈروں کے ساتھ ملاقات ہوگی۔اس ملاقات میں بتایاجاتا ہے کہ وہ اسمبلی انتخابات میں اختیار کی جانے والی حکمت عملی اور چندرشیکھرراو حکومت کے خلاف مہم چلانے کے سلسلہ میں بعض اہم مشورے دیں گے۔

امیت شاہ 9.30 بجے شب شمس آباد ایرپورٹ سے قومی دارالحکومت نئی دہلی کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔

ان کے دورہ کے سلسلہ میں انتظامات کئے جارہے ہیں۔

بتایاجاتا ہے کہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سابق وزیر و بی جے پی کے رکن اسمبلی ای راجندر کو جلد ہی بی جے پی کی ریاستی انتخابی مہم کمیٹی کا صدرنشین مقرر کیا جائے گا۔

a3w
a3w