مودی نے سکم میں بچوں کے ساتھ فٹ بال کھیلا
ایک تصویر میں وزیراعظم گول پوسٹ کے سامنے سے گول کرتے نظر آرہے ہیں اور گول کیپر اسے پکڑنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ دیگر نوجوان کھلاڑی تالیاں بجاکر وزیراعظم کی پرفارمنس کا خیرمقدم کررہے ہیں۔
گنگٹوک: وزیر اعظم نریندر مودی نے سکم کے اپنے دورے کے دوسرے دن منگل کی صبح یہاں ایک گراؤنڈ میں بچوں کے ساتھ کچھ وقت فٹ بال کھیلا۔
مسٹر مودی نے میدان پر اپنے ہاتھ میں فٹ بال لے کر بچوں کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی۔ فٹ بال یونیفارم میں ملبوس بچوں کے گروپ میں نوعمر لڑکے اور لڑکیاں شامل تھیں۔
ایک تصویر میں وزیراعظم گول پوسٹ کے سامنے سے گول کرتے نظر آرہے ہیں اور گول کیپر اسے پکڑنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ دیگر نوجوان کھلاڑی تالیاں بجاکر وزیراعظم کی پرفارمنس کا خیرمقدم کررہے ہیں۔
وزیر اعظم نے ان تصاویر کے کیپشن میں لکھا، "واضح طور پر نظر آرہا ہے، ان نوعمر کھلاڑیوں کے ساتھ فٹ بال کھیلنا توانائی پیدا کرنے والا رہا۔”
مسٹر مودی ریاست سکم کے 50 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پیر کی شام یہاں پہنچے تھے اور ایک روڈ شو میں حصہ لیا تھا۔
مسٹر مودی نے کل شام پدم ایوارڈ یافتہ اور اپنے علاقے میں نمایاں کام انجام دینے والے ریاست کے کچھ لوگوں سے ملاقات کی اور ان سے مختلف موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی۔