دہلی

امریکہ کے دباؤ پر مودی حکومت جھکتی جارہی ہے: کانگریس

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے چہارشنبہ کے دن کہاکہ ہندوستانی اشیاء پر 100 فیصد امریکی ٹیرف کے خطرہ نے بتادیاہے کہ حکومت کی خارجہ اور تجارتی پالیسیاں کس بُری طرح ناکام ہوگئی ہیں۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے چہارشنبہ کے دن کہاکہ ہندوستانی اشیاء پر 100 فیصد امریکی ٹیرف کے خطرہ نے بتادیاہے کہ حکومت کی خارجہ اور تجارتی پالیسیاں کس بُری طرح ناکام ہوگئی ہیں۔

واشنگٹن کی طرف سے دباؤ بڑھتا جارہاہے۔ ہاوڈی مودی جی سرینڈر ہوتے جارہے ہیں۔ کھرگے نے یہ ریمارکس امریکی ایوان نمائندگان میں ایک بل کو آگے بڑھانے کے لیے ووٹنگ کے بعد کئے۔امریکی صدر ٹرمپ کواختیار حاصل ہوجائے گا کہ وہ ہندوستان اور دیگر ممالک پر روس سے تیل اور گیس کی خریداری پر 100 فیصد ٹیرف عائد کریں۔

کھرگے نے ایکس پر کہاکہ نریندر مودی جی آپ کا پیارا دوست اب کی بار ٹرمپ سرکار حکم دیتا جارہاہے اور آپ جھکتے جارہے ہیں۔ 140 کروڑ ہندوستانیوں کو نتائج بھگتنے کے لیے بے یار و مدد گار چھوڑ دیاگیا۔ہندوستانی اشیاء پر 100 فیصد امریکی ٹیرف کا خطرہ بتاتاہے کہ مودی حکومت کی خارجہ اور تجارتی پالیسیاں بُری طرح ناکام ہوگئی ہیں۔

فارما‘ٹکسٹائلز‘انجینئرنگ اشیاء‘کیمیکل‘ آٹو موبائیل پرزے‘ جیمس اور جیولیری‘ الکٹرانکس اور ٹکنالوجی کو شدید ٹیرف لگ سکتا ہے۔ کانگریس صدر نے کہاکہ یوپی آئی پر ایم ڈی آر کے سلسلہ میں مودی حکومت نے کل جو سرینڈر کا وہ اس کی کمزوری کی ایک اور واضح مثال ہے۔