دہلی

مودی نے 39 منٹ کی تقریر ہمیں ’کوسنے‘ میں صرف کی: اروند کجریوال (ویڈیو)

سابق چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے اتوار کے دن وزیراعظم نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جنہوں نے قبل ازیں عام آدمی پارٹی پر تنقید کی تھی اور اس کی حکمرانی کو ”آپدا“ (ڈیزاسٹر) قراردیا تھا۔

نئی دہلی: سابق چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے اتوار کے دن وزیراعظم نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جنہوں نے قبل ازیں عام آدمی پارٹی پر تنقید کی تھی اور اس کی حکمرانی کو ”آپدا“ (ڈیزاسٹر) قراردیا تھا۔

متعلقہ خبریں
نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورے ملک میں لوگ خوفزدہ ہیں:کجریوال
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
عوام میں کے سی آر کی عزت ہنوز برقرار: کے ٹی آر
دہشت گردی پر دُہرے معیار کی کوئی گنجائش نہیں، برکس چوٹی کانفرنس سے مودی کا خطاب

کجریوال نے کہا کہ بی جے پی کو 3 آپداؤں کا سامنا ہے۔ اس کے پاس چیف منسٹری کا چہرہ نہیں ہے۔ دہلی الیکشن کے لئے بیانیہ‘ مسئلہ نہیں ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں کجریوال نے وزیراعظم نریندر مودی پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے سلگتے مسائل پر توجہ دینے کے بجائے اپنی 43 منٹ کی تقریر جمہوری منتخبہ حکومت کو بدنام کرنے میں صرف کی۔

کجریوال نے نشاندہی کی کہ دہلی میں دُہری حکمرانی ہے۔ یہاں کے شہری‘ مرکزی اور ریاستی حکومت دونوں کو منتخب کرتے ہیں۔ بی جے پی کا مرکز پر کنٹرول ہے اور ریاستی نظم ونسق عام آدمی پارٹی کے پاس ہے۔ کجریوال نے عام آدمی پارٹی کی زائداز 10 سالہ شاندار کامیابیوں کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اپنے اہم وعدے وفا نہیں کرسکی۔ 2020 میں وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ دہلی میں 2022 تک سبھی کو مکان مل جائیں گے۔ 5 سال میں صرف 4700 مکان تیار ہوئے جبکہ شہر میں 4 لاکھ سلم ہیں۔ اس رفتار سے دیکھا جائے تو یہ پنچسالہ نہیں بلکہ 200 سالہ منصوبہ لگتا ہے۔ عام آدمی پارٹی سربراہ نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی کچی آبادیوں کو منہدم کرکے لوگوں کو بے گھر کررہی ہے۔

وزیراعظم‘ دہلی میں 10 سال بعد 3 کالجوں کا سنگ ِ بنیاد رکھنے آئے۔ اس کے برخلاف ہم نے 3 یونیورسٹیاں قائم کیں‘ 5 نئے ہسپتال بنائے۔ ہماری توجہ کام پر رہتی ہے‘ تقاریب پر نہیں۔ کجریوال نے کہا کہ بی جے پی کے پاس امیدوارِ چیف منسٹری نہیں ہے۔ انہوں نے وزیراعظم مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کی ترقی کے لئے بی جے پی کے پاس کوئی ایجنڈہ نہیں ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم نے ایک نیا نعرہ ”آپدا کو ہٹانا ہے‘ بی جے پی کو لانا ہے“ دیا تھا۔ پی ٹی آئی کے بموجب عام آدمی پارٹی سربراہ نے جمعہ کے دن کہا کہ بی جے پی زیرقیادت مرکز نے دہلی میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا ورنہ وزیراعظم مودی کو اپنی 43 منٹ کی تقریر میں 39 منٹ دہلی کی جنتا اور ان کی منتخبہ حکومت کو کوسنے میں صرف کرنے نہ پڑتے۔

کجریوال نے کہا کہ بی جے پی صرف گالیاں دینے اور شخصی حملوں کی سیاست کرتی ہے۔ آج کی تقریر میں مودی جی نے 39 منٹ منتخبہ حکومت اور دہلی کی جنتا کو کوسنے میں لگادیئے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی 10 سالہ کارکردگی بیان کرنے کے لئے دو تین گھنٹے بھی ناکافی ہوں گے۔

اس کے برخلاف بی جے پی نے ایسا کوئی کام ہی نہیں کیا کہ وزیراعظم اپنی تقریر میں اس کا ذکر کرتے۔ بی جے پی والوں نے اگر کام کیا ہوتا تو پردھان منتری کو دہلی کی جنتا کو گالی دینا نہ پڑتا۔ اشوک وہار میں مودی نے کہا تھا کہ گزشتہ 10 سال سے قومی دارالحکومت کو آپدا نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔