تلنگانہ

مودی کی تلنگانہ میں انتخابی مہم کو حتمی شکل دے دی گئی

مودی سیری لنگم پلی میں آئی ٹی ملازمین کے ساتھ اجلاس منعقد کریں گے۔3مئی کو ان کا دورہ ورنگل ضلع ہوگاجہاں وہ حلقہ لوک سبھا ورنگل میں ہونے والے بی جے پی کے جلسہ میں شرکت کریں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں بی جے پی کی انتخابی مہم کے حصہ کے طورپر وزیراعظم مودی کے تلگوریاست کے دورہ اورانتخابی مہم کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔مودی اس ماہ کی 30تاریخ، آئندہ ماہ کی 3اور4تواریخ کو تلنگانہ کا دورہ کریں گے۔مودی 30اپریل کو اندول حلقہ میں ہونے والے جلسہ سے خطاب کریں گے۔

متعلقہ خبریں
راہول گاندھی کی انتخابی مہم پر پابندی لگائی جائے: بی جے پی
بچوں کے ادب پرحیدرآباد میں سہ روزہ بین الاقوامی "جشن رنگ بچپن” سمینار
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
محبوب نگر کوتعلیمی ہب میں تبدیل کا منصوبہ، جی کے انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کی منظوری
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی

اسی شام مودی سیری لنگم پلی میں آئی ٹی ملازمین کے ساتھ اجلاس منعقد کریں گے۔3مئی کو ان کا دورہ ورنگل ضلع ہوگاجہاں وہ حلقہ لوک سبھا ورنگل میں ہونے والے بی جے پی کے جلسہ میں شرکت کریں گے۔

اسی روز مودی بھونگیر، نلگنڈہ حلقوں میں ہونے والے جلسوں میں شرکت کریں گے۔4مئی کو مودی نارائن پیٹ، وقارآباد اضلاع کا دورہ کرتے ہوئے انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔