کرناٹک

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

متعلقہ خبریں
وزیراعظم کی پیرالمپکس میں میڈل جیتنے والوں سے بات چیت (ویڈیو)
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
راہول گاندھی کی انتخابی مہم پر پابندی لگائی جائے: بی جے پی

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں خواتین کے خلاف مظالم ہو رہے ہیں لیکن ہمیشہ کی طرح مودی ان واقعات پر خاموش ہیں۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ کرناٹک میں سب کچھ جاننے کے باوجود انہوں نے جنسی استحصال کے ملزم کے لیے عوام سے ووٹ مانگے۔

مسٹر گاندھی نے کہا، ’’نریندر مودی نے ہمیشہ کی طرح کرناٹک میں خواتین کے خلاف ہونے والے بہیمانہ جرائم پر شرمناک خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ وزیراعظم کو جواب دینا پڑے گا- سب کچھ جاننے کے باوجود صرف ووٹوں کی خاطر سینکڑوں بیٹیوں کا استحصال کرنے والے درندے کی کیوں تشہیر کی گئی ؟ آخر اتنا بڑا مجرم ملک سے اتنی آسانی سے کیسے فرار ہو گیا؟

انہوں نے کہا، “قیصر گنج سے کرناٹک تک اور اناؤ سے لے کر اتراکھنڈ تک، بیٹیوں کے مجرموں کے لیے وزیر اعظم کی خاموش حمایت پورے ملک میں مجرموں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ کیا مودی کے ‘سیاسی خاندان’ کا حصہ بننا مجرموں کے لیے ‘سلامتی کی گارنٹی’ ہے؟