حیدرآباد

یومیہ اجرت پر کام کرنے والے 43 ملازمین کو مستقل کرنے محمد مسیح اللہ خان کا اعلان

مسیح اللہ خان نے کہا کہ ماہ رمضان کے پیش نظر متولی کمیٹی کا قیام اور وقف کی جائیدادوں کی تعمیری کام کی اجازت شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ائمہ کرام کی 3 ماہ کا اعزازیہ اور بیواؤں کے پنشن 20 رمضان تک جاری کردیئے جائیں گے۔

حیدرآباد: صدرنشین وقف بورڈ تلنگانہ محمد مسیح اللہ خان نے وقف بورڈ میں خدمات انجام دینے والے 43 ملازمین کو مستقل بنانے کا اعلان کیا۔ یہ ملازمین وقف بورڈ میں 12 تا 15 سال سے کم تنخواہ پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
حج ہاوز میں عازمین حج کے قیام و طعام کے انتظامات کا جائزہ
وقف بورڈ کا ریکارڈ روم مہر بند کرنے کا معاملہ، ہائیکورٹ جج سے تحقیقات کا مطالبہ
چہل کی بیوی بھی سلکٹرس سے ناراض
سری لنکا دورہ کیلئے پاکستان کی ٹسٹ ٹیم کا اعلان، شاہین آفریدی کی واپسی
شاہی عیدگاہ ٹرسٹ اور وقف بورڈ کی درخواستوں کی یکسوئی

انہوں نے ڈیلی ویجس کے ملازمین کی روزانہ اجرت 300 سے بڑھاکر 800 روپے کرنے کا اعلان کیا۔ صدرنشین وقف بورڈ محمد مسیح اللہ خان نے کہا کہ آج وقف بورڈ کا اجلاس منعقد کیا گیا۔

 یہ اجلاس صبح 11 بجے تا شام 5 بجے تک جاری رہا۔ اس اجلاس میں 134 ایجنڈوں کو ارکان وقف بورڈ کی رضامندی سے منظور کیا گیا‘ جس میں قبرستان کمیٹی‘ مسجد کمیٹی‘ عیدگاہ تولیت کمیٹیوں کا قیام اور دیگر امور شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کے پیش نظر متولی کمیٹی کا قیام اور وقف کی جائیدادوں کی تعمیری کام کی اجازت شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ائمہ کرام کی 3 ماہ کا اعزازیہ اور بیواؤں کے پنشن 20 رمضان تک جاری کردیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے اجلاس میں ممبر وقف بورڈ کلکٹر جگتیال شیخ یاسمین باشاہ اور رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اسد الدین اویسی نے شرکت نہیں کی۔ اسد الدین اویسی پارلیمنٹ کے اجلاس میں رہنے کی وجہ سے وہ شرکت نہیں کرسکے۔

اجلاس میں وقف بورڈ کے ارکان سید شاہ اکبر نظام الدین حسینی‘ ذاکر حسین جاوید‘ ابوالفتح بندگی پاشاہ‘ ملک محتشم خان‘نثار حسین حیدر آغا‘ رکن اسمبلی اے آئی ایم آئی ایم کوثر محی الدین رکن کونسل فاروق حسین‘ سی ای او ایس خواجہ معین الدین موجود تھے۔

a3w
a3w