دہلی

موہن بھاگوت، ملک کو بانٹنے والوں کا نام بتادیں: راشد علوی (ویڈیو)

آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے دعویٰ کیا کہ ملک کو بانٹنے کے ناپاک منصوبہ کو بعض سیاسی جماعتوں کی مبینہ تائید حاصل ہے۔

نئی دہلی (آئی اے این ایس) آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے دعویٰ کیا کہ ملک کو بانٹنے کے ناپاک منصوبہ کو بعض سیاسی جماعتوں کی مبینہ تائید حاصل ہے۔

متعلقہ خبریں
دینی وتہذیبی شناخت کی حفاظت
ہمیں پورے ہندو سماج کو منظم کرنا ہوگا: بھاگوت
ہند۔چین معاہدہ کی تفصیلات منظرعام پر لائی جائیں: راشدعلوی
رام مندر جدوجہد اور قربانیوں کا نتیجہ : موہن بھاگوت
ذات پات کے اختلافات دور کرنے خصوصی کوششیں ضروری: موہن بھاگوت

اس پر کانگریس قائد راشد علوی نے موہن بھاگوت سے کہا کہ وہ ایسی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے نام بتادیں۔ انہوں نے کہا کہ میں کہنا چاہوں گا کہ ہندوؤں اور مسلمانوں میں پھوٹ ڈالنے والی پالیسیوں کی وجہ سے ہندوستان کی ترقی میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے۔

آپ جب ہندوؤں سے متحد ہونے کی بات کرتے ہیں تو بالواسطہ مسلمانوں سے بھی ایسا ہی کرنے کو کہہ رہے ہوتے ہیں۔ اس سے ملک مستحکم کیسے ہوگا؟۔ راشد علوی نے آئی اے این ایس سے بات چیت میں کہا کہ سچی قیادت‘ سیاسی تفریق سے بالاتر ہوتی ہے۔

انہوں نے موہن بھاگوت سے کہا کہ اپوزیشن زیراقتدار ریاستوں پر تنقید کرنے اور بی جے پی زیراقتدار ریاستوں کے معاملہ میں خاموش رہنے سے ملک کمزور ہوتا ہے۔ موہن بھاگوت نے بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر حملوں پر تشویش ظاہر کی جس پر راشد علوی نے کہا کہ ہاں وہاں مسئلہ ہے تاہم انہوں نے گجرات میں 9 مساجد کے حالیہ انہدام اور سپریم کورٹ کی حالیہ رولنگ کے باوجود مکانوں پر بلڈوزر چلائے جانے پر موہن بھاگوت کی خاموشی پر سوال اٹھایا۔

انہوں نے پوچھا کہ موہن بھاگوت اس کچھ کہتے کیوں نہیں ہیں۔ دوسری جانب مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے یہ کہتے ہوئے موہن بھاگوت کا دفاع کیا کہ وہ ہندوستان کی اقدار اور ثقافت کی علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سناتن ہندوستان کی شناخت ہے اگر وہ کمزور ہوا تو ملک بھی کمزور ہوگا۔

گری راج سنگھ نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کا ماننا تھا کہ سارے مسلمانوں کو پاکستان بھیج دینا چاہئے اور وہاں سے تمام ہندوؤں کو واپس لالینا چاہئے۔ اگر ایسا ہوجاتا تو ہمیں موجودہ چیلنجس درپیش نہیں ہوتے۔