دہلی

منی لانڈرنگ کیس، سابق وزیر نواب ملک کو ضمانت

انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے سینئر سیاسی قائد کو فروری 2024ء میں انسدادِ منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت گرفتار کیا تھا۔ ممبئی ہائی کورٹ نے باقاعدہ ضمانت کے لئے فیصلہ کیا تھا۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے آج مہاراشٹرا کے سابق وزیر نواب ملک کو طبی بنیادوں پر ضمانت دے دی، جوکہ منی لانڈرنگ کیس کے ملزم ہے۔ بنچ جس کی صدارت جسٹس بیلاایم تریویدی نے کی این سی پی قائد نواب ملک کے وکیل کی جانب سے پیش کردہ درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ضمانت کی منظوری کا حکم جاری کیا۔

متعلقہ خبریں
فواد چودھری کو ضمانت منظور
پی ایف آئی دہلی یونٹ کے صدر کی درخواست ضمانت مسترد
نواب ملک کو سپریم کورٹ سے 2 ماہ کی عبوری ضمانت
گینگسٹر بشنوئی کا انٹرویو، سپریم کورٹ سے ٹی وی رپورٹر کو راحت
سپریم کورٹ نے کولکتہ واقعہ کا لیا از خود نوٹس، جلد ہوگی معاملہ کی سماعت

 ملک کے وکیل نے بتایا ہے کہ ان کے موکل پھیپھڑوں کے عارضہ میں مبتلا ہے اور انہیں علاج کی ضرورت ہے۔ ایڈیشنل سالیسٹر جنرل (اے ایس جی) ایس وی راجو نے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کی نمائندگی کرتے ہوئے بتایا کہ انسدادِ منی لانڈرنگ ایجنسی کو نواب ملک کو طبی بنیادوں پر ضمانت دی جاتی ہوتو کوئی اعتراض نہیں ہے۔

 انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے سینئر سیاسی قائد کو فروری 2024ء میں انسدادِ منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت گرفتار کیا تھا۔ ممبئی ہائی کورٹ نے باقاعدہ ضمانت کے لئے فیصلہ کیا تھا۔

a3w
a3w