دہلی

پارلیمنٹ مانسون اجلاس کا پیر سے آغاز، منگل کو عام بجٹ

مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتارمن منگل کے دن مرکزی بجٹ پیش کریں گی۔ آئندہ ہفتہ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس شروع ہونے والا ہے۔

نئی دہلی: مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتارمن منگل کے دن مرکزی بجٹ پیش کریں گی۔ آئندہ ہفتہ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس شروع ہونے والا ہے۔

متعلقہ خبریں
پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا جولائی سے آغاز
مودی حکومت کا آخری عبوری بجٹ پیش۔ وزیر فینانس نرملاسیتارمن کی لوک سبھا میں تقریر
منی پور کا مسئلہ پارلیمنٹ میں پوری طاقت سے اٹھایا جائے گا: راہول گاندھی
سی آئی ایس ایف کا 3300 رکنی دستہ آج سے پارلیمنٹ سیکوریٹی سنبھال لے گا
کویتی پارلیمنٹ تحلیل

متحدہ اپوزیشن نیٹ پیپر لیک کیس تا ریلوے سیفٹی مختلف مسائل پر این ڈی اے حکومت کو گھیرنے کے لئے تیار ہیں۔ پیر کے دن شروع ہونے والے مانسون اجلاس کی 12 اگست تک 19 بیٹھکیں ہوں گی۔ توقع ہے کہ حکومت 6 بلز پیش کرے گی۔

سابق چیف منسٹر اوڈیشہ نوین پٹنائک کی بی جے ڈی نے اعلان کیا ہے کہ وہ مضبوط اپوزیشن کا رول ادا کرے گی۔ وہ ریاست کے مفاد میں جارحانہ طور پر مسائل اٹھائے گی۔

انہوں نے اپنی پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ وہ اوڈیشہ کو خصوصی درجہ دینے کا مطالبہ کریں۔

قبل ازیں کانگریس قائد جئے رام رمیش نے کہا تھا کہ سرکاری بینکوں میں حصے داری 51فیصد سے گھٹانے حکومت کی کسی بھی کوشش کی مزاحمت کی جائے گی۔

آئی اے این ایس کے بموجب مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتارمن مرکزی بجٹ سے ایک دن قبل 22جولائی کو پارلیمنٹ میں معاشی سروے (اکنامک سروے) پیش کریں گی، جو معیشت کا، رپورٹ کارڈ ہوگا۔ یہ چیف اکنامک اڈوائزر وی اننت ناگیشورن کی ٹیم کا تیار کردہ ہوگا۔

a3w
a3w