دہلی

دہلی میں کہرے کے باعث 100 سے زائد پروازیں منسوخ، حکومت نے ایئرلائنز کے لیے ہدایات جاری کیں

ایئرلائن کمپنیاں پرواز میں تاخیر، وقت میں تبدیلی یا منسوخی کے بارے میں مسافروں کو پیشگی اور درست معلومات فراہم کریں

نئی دہلی : دہلی-این سی آر سمیت شمالی اور مشرقی ہندوستان کے کئی حصوں میں شدید کہرے کے باعث ہفتہ کی صبح دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 100 سے زیادہ پروازیں منسوخ رہیں۔ اس دوران حکومت نے فضائی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مسافروں کو پرواز کی اصل صورتِ حال کے بارے میں درست معلومات فراہم کریں اور تاخیر کی صورت میں مسافروں کی سہولتوں کا خاص خیال رکھیں۔

متعلقہ خبریں
دہلی ایئرپورٹ کو دھمکی آمیز میل کولکتہ میں بنگلہ دیشی گرفتار
ایرانڈیا کے 4 ارکان عملہ اور ایک مسافر بردہ فروشی (انسانی اسمگلنگ) کے شبہ میں گرفتار
دہلی ایرپورٹ پر بم کی جھوٹی اطلاع، نوجوان گرفتار
آر بی آئی کے فرضی دستاویزدہلی ایرپورٹ پر 3 افراد گرفتار

دہلی ہوائی اڈے کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق اب تک یہاں سے روانہ ہونے والی 50 سے زائد اور تقریباً اتنی ہی یہاں آنے والے پروازیں منسوخ ہونے کی اطلاع ہے۔

واضح رہے کہ دہلی سمیت شمالی اور مشرقی ب کے کئی علاقوں میں ان دنوں علی الصبح سے گھنا کہرا چھایا رہا جس کے سبب کافی زیادہ پروازیں متاثر ہو رہی ہیں۔

شہری ہوابازی کی وزارت نے جمعہ کی رات ایک ہدایات جاری کیں جس میں کہا گیا ہے کہ ایئرلائن کمپنیاں پرواز میں تاخیر، وقت میں تبدیلی یا منسوخی کے بارے میں مسافروں کو پیشگی اور درست معلومات فراہم کریں گی۔ آخری وقت میں تاخیر کے اعلان کی صورت میں فوری اطلاع دینا لازمی ہوگا۔

اس کے علاوہ، مقررہ حد سے زیادہ تاخیر ہونے پر مسافروں کے لیے کھانے پینے کا انتظام کرنا ہوگا۔ اسی طرح ری شیڈیولنگ کی صورت میں کوئی اضافی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ رات کے وقت مقررہ حد سے زیادہ تاخیر ہونے پر ہوٹل میں قیام کا انتظام بھی کرنا ہوگا۔

پرواز کی منسوخی کی اطلاع طے شدہ وقت کے بعد دینے کی صورت میں مکمل رقم واپس کرنا ہوگی، یا متبادل راستہ یا ری شیڈیولنگ کی سہولت بغیر کسی اضافی چارج کے فراہم کرنی ہوگی۔ مسافر کے بروقت چیک اِن کرنے کی صورت میں بورڈنگ سے انکار نہیں کیا جا سکے گا۔

اس کے علاوہ، پیسنجر چارٹر کے تمام ضابطوں پر عمل کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے، جن میں ڈائیورژن، ریفنڈ، معاوضہ اور ترجیحی بنیادوں پر چیک اِن کے اصول بھی شامل ہیں۔