مشرق وسطیٰ

ایک ہفتے میں 51 لاکھ سے زیادہ زائرین کی مسجد نبویؐ آمد

مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 51 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد ریکارڈ کی گئی ہے۔

مدینہ منورہ: مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 51 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
آندھرا پردیش سے 3ہزار عازمین، حج کیلئے جائیں گے
اسرائیل حماس مذاکرات شروع کریں، غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کر سکتے: سعودی عرب
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار
ایران سے 9 سال بعد پہلا گروپ عمرہ کیلئے روانہ
سعودی عرب میں پانچ پاکستانیوں کو سزائے موت دے دی گئی

سعودی خبر رساں ادارے ا یس پی اے کے مطابق مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم امور کی جنرل اتھارٹی نے اعداد وشمار کے حوالے سے بتایا کہ ایک ہفتے کے دوران 51 لاکھ 7 ہزار 933 زائرین نے مسجد نبویؐ میں حاضری دی۔

اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق ریاض الجنہ میں 259459 مرد و خواتین نے نماز ادا کی جبکہ 582361 زائرین نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی۔

اتھارٹی کے مطابق روزہ داروں کے لیے مختلف جگہوں پر 140822 افطار پیکٹ تقسیم کیے گئے۔ ایک ہفتے کے دوران 1570 ٹن زم زم استعمال میں لایا گیا۔

مسجد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور صحنوں کی صفائی کے لیے 1684346 لیٹر ڈٹرجنٹ استعمال میں لایا گیا، جبکہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیباریٹری ڈیپارٹمنٹ نے 219 اشیاء کے نمونوں کا تجزیہ کیا۔

اتھارٹی کے مطابق متعدد زبانوں میں مواصلاتی خدمات سے مختلف قومیت کے لوگوں نے فائدہ اٹھایا ان کی تعداد 135056 رہی۔

مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اس کے صحنوں کی صفائی کے لیے جراثیم کش ادویہ کا استعمال کیا گیا۔

a3w
a3w