جرائم و حادثات

ٹرک کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، بیٹی شدید زخمی

چھتیس گڑھ کے دھمتری ضلع کے کیریگاؤں تھانہ علاقے میں ایک ٹرک نے کار کو ٹکر مار دی جس سے ماں، بیٹے کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور بیٹی شدید طور پر زخمی ہو گئی۔ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

دھمتری: چھتیس گڑھ کے دھمتری ضلع کے کیریگاؤں تھانہ علاقے میں ایک ٹرک نے کار کو ٹکر مار دی جس سے ماں، بیٹے کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور بیٹی شدید طور پر زخمی ہو گئی۔ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھمتری سے دھمتری کی طرف آ رہے ایک ٹرک نے گاؤں سیاڈیہی اناپورنا رائس مل کے قریب کل دیر رات دھمتری سے شہر کی طرف جا رہی کار کو ٹکر مار دی۔

اس حادثہ میں کار سوار نیلیما چوپڑا (45) اور اس کا بیٹا بھویہ چوپڑا (12) کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ بیٹی بھومیکا چوپڑا کو شدید زخمی حالت میں ضلع اسپتال دھمتری میں داخل کرایا گیا۔

واقعے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس ٹرک کو قبضے میں لے کر مزید کارروائی کر رہی ہے۔

a3w
a3w